عراقی ہیکرز کے ہاتھوں صیہونی لگاتار سائبر حملوں کا شکار

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:عراق سے مسلسل دو روز تک صیہونی حکومت کی ویب سائٹس اور سرورز کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراقی صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل کی رپورٹ کے مطابق لگاتار دو دن، تک صیہونی حکومت کی ویب سائٹس اور سرورز کو بڑے پیمانے پر عراقی سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے تل ابیب کے بنگورین ایئرپورٹ کی ویب سائٹ اور سرورز پر حملہ کیا۔

اسی دوران نیو پریس ویب سائٹ نے عبرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عراقی ہیکرز کے سائبر حملے نے بینک آف اسرائیل کی ویب سائٹ اور بین گوریون ایئرپورٹ کی ویب سائٹ کو صارفین کی پہنچ سے باہر کر دیا ہے، یاد رہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جبکہ صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے اطلاع دی کہ "الطائرہ” نامی گروہ نے صیہونی حکومت کے چینل 9 کے انفارمیشن بیس سمیت اس حکومت کے ٹھکانوں اور سرورز کو نشانہ بنایا ہے۔

صابرین نیوز کا کہنا ہے کہ سائبر حملہ ٹھیک اسی وقت ہوا جب عراقی سرزمین پر سردار سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو شہید کیا گیا، قابل ذکرہے کہ اس کے چند گھنٹوں بعد صیہونی حکومت کے 9ویں ٹیلی ویژن چینل کی نیوز سائٹ نے اعتراف کیا کہ اسے سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس کی ویب سائٹ کو درہم برہم کرکے اسے ناقابل رسائی بنا دیا گیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکی کمپنی کی جانب سے اسرائیل کا بائیکاٹ، اسرائیلی وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے

🗓️ 22 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) امریکی کمپنی کی جانب سے اسرائیل کے بائیکاٹ

مغربی کنارے میں ہنگامہ خیز دن؛ ایک شہید اور درجنوں گرفتار

🗓️ 6 جولائی 2022سچ خبریں:  آج بدھ کی صبح صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے

روس اور یوکرین کو اب حل تلاش کرنا چاہیے اس سے پہلے کہ سب مر جائیں: ٹرمپ

🗓️ 19 اپریل 2022سچ خبریں:  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں تنازع شروع

بلوچستان: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید

🗓️ 25 دسمبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز

پنجاب میں 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی موجودگی کا انکشاف

🗓️ 23 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں تقریباً 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں

آبادی میں اضافہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے: صدر مملکت

🗓️ 11 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تشویش کا اظہار کرتے

یورپ دنیا میں امن چاہتا ہے تو امریکہ کا ساتھ چھوڑ دے:یورپی پارلیمنٹ ممبر

🗓️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے ایک ممبر نے دنیا میں عدم استحکام کے

پاسپورٹ بنوانے گیا تو خواتین نے نوازالدین صدیقی سمجھ لیا، سلیم معراج

🗓️ 18 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ورسٹائل پاکستانی اداکار سلیم معراج نے انکشاف کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے