?️
سچ خبریں:عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل کےبین الاقوامی ہوائی اڈے کی تمام پروازیں معطل ہوچکی ہیں اور عراقی تینوں قوا کے سربراہوں، کردوں کے اعلی علاقائی عہدیداروں ، النصرہ فرنٹ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے گذشتہ رات اربیل میں ہونے والے میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔
پیر کی شام (15 فروری) ، نیوز ذرائع نے اطلاع دی کہ عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ہوائی اڈے پر واقع امریکی اڈے کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیااور پھر ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کے بعد اس شہر میں واقع امریکی قونصل خانے میں سائرن بجنے لگے ، عراقی کردستان ریجن کی وزارت داخلہ نے گذشتہ رات ایک بیان میں کہا ہے کہ راکٹ حملہ بغداد کے وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے ہوا ہے اور اس میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے کچھ گھنٹے بعد سرایا اولیاء الدم نامی ایک نو تشکیل شدہ عراقی گروہ نے اربیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ امریکی قابض عراق میں کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے، امریکی قیادت میں داعش مخالف اتحاد نے بتایا کہ راکٹ حملے میں ایک غیر امریکی ٹھیکیدار ہلاک اور ایک امریکی فوجی سمیت پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے، لیکن پھر اعلان کیا گیا کہ غیر امریکی ٹھیکیدار کے ہلاک ہونے کے علاوہ ، اس حملے میں نو افراد زخمی ہوئے، امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ اربیل میں امریکی اڈے پر 14 راکٹ فائر کیے گئے۔
منگل کی صبح عراقی صدر برہم صالح اور عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے اپنی طرف سے جاری کردہ علیحدہ پیغامات میںاربیل میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کو "دہشت گردانہ حملہ” قرار دیا ہے اور اس طرح کی کاروائیوں اور مرتکب افراد کی روک تھام کے لئے کوششیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے،درایں اثناعراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف مصطفی الکاظمی نے بھی واقعے کی تحقیقات کے لئے آج (منگل) کردستان ریجن کے ساتھ مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی میزائلوں کا خوف، صہیونیوں نے بھاگنا شروع کردیا
?️ 20 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی جانب سے اسرائیلی دہشت گردی کا پوری طاقت
مئی
اقوام متحدہ کا حکومتوں پر غذائی تحفظ کیلئے ’فوڈ کولڈ چینز‘ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر زور
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ
نومبر
پاکستانی آرمی چیف نے چینی اعلی حکام سے ملاقات کی
?️ 25 جولائی 2025پاکستانی آرمی چیف نے چینی اعلی سے ملاقات پاکستان کے آرمی چیف
جولائی
عراق میں امریکی برطانوی اور اماراتی سازش کے بارے میں الفتح کا انتباہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: الفتح اتحاد سے تعلق رکھنے والے عراقی پارلیمنٹ کے
اگست
صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت
دسمبر
امریکی حکومت صرف اپنے مفادات کے بارے میں سوچتی ہے: کیوبا
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:ہمارے ملک کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان لاطینی امریکہ کے دورے
فروری
مغربی کنارے کے الخلیل علاقہ میں ایک صہیونی آبادکار زخمی
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ الخلیل میں ابراہیم مسجد کے
دسمبر
اڈیالہ کا قیدی بانی متحدہ پارٹ 2 بن چکا ہے۔ عظمی بخاری
?️ 9 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ
دسمبر