?️
سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نےاس ملک کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر اس تنظیم کی فورسز کی فوجی پریڈ میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تکفیری دہشت گردی کو کچل دیا۔
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراق کی مزاحمتی تنظیم الحشد الشعبی کے قیام کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر اس کے ارکین کی فوجی پریڈ آج ہفتے کے روز ، صوبہ دیالی میں منعقد ہوئی، رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اس تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی جس میں انھوں نے الحشد الشعبی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے تکفیری دہشت گردی کو کچل دیا۔
عراقی وزیر اعظم نے مزید کہاکہ الحشد الشعبی کے جوان عراق کے جوان ہیں اور ان کے ساتھ ہی عراق اپنا تاریخی مقام دوبارہ حاصل کرسکے گا،الکاظمی نے یہ بھی زور دیاکہ آج اس عوامی تنظیم پر بہت ساری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، انھوں نے اس تنظیم کی ساتویں سالگرہ پر اس مزاحمتی گروپ کے مجاہدین کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ہمیں عوامی تحریک کے بہادرانہ اقدامات اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کو سراہنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ آیت اللہ سید علی ال سیستانی کو13 جون 2014 ان کےتاریخی فتوی کے ساتھ اس عراقی عوام اور فوجی تنظیم کے بانی کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے دہشتگردوں کے خلاف جہاد کا فتوی دیا تھا جس سے یہ تنظیم وجود میں آئی ،یادرہے کہ الحشد الشعبی کا ابتدائی مرکز عراق میں شیعوں کے درمیان تھا ،تاہم اس کے بعد سے ، سنیوں ، کردوں ، عیسائیوں اور یزیدیوں سمیت دیگر عراقی گروہوں نےبھی اس میں حصہ لیا ۔
سابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے 24 فروری ، 2016 کو داعش کے خلاف جنگ کے آخری مہینوں میں اس تنظیم کو عراقی مسلح افواج کی براہ راست کمانڈ کے تحت ایک آزاد تنظیم قرار دیتے ہوئے ایک سرکاری فرمان جاری کیا جس کے بعدالحشد الشعبی عراقی فوج کا حصہ قرار پائی ۔


مشہور خبریں۔
عازمین حج کے لیے سعودی ایئر لائنز کی تعداد میں اضافہ
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سعودی ایئرلائنز کے سرکاری ترجمان نے اس سال حج کے سیزن
مئی
ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، سکوک بانڈ کی ادائیگی وقت پر کریں گے، اسحٰق ڈار
?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
نومبر
اینڈرائیڈ موبائلز میں میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائلز فونز کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ میں گوگل کی
دسمبر
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی ملاقات،خطے میں امن بارے تبادلہ خیال
?️ 18 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وائٹ ہاؤس میں
جون
غزہ میں اللہ اکبر کی صدا / صیہونی حکومت کے خاتمے تک الٹی گنتی شروع
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین جو کہ علاقے کے
مارچ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد
?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
اپریل
کیا بندوق کے زور پر نظریے کو ختم کیا جاسکتا ہے؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے یہ کہتے ہوئے کہ
نومبر
یمنی انصاراللہ نے سعودی عرب کو اہم مشورہ
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن
اگست