?️
سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے حالیہ عراق کے دورے اور شیعوں کے اعلی دینی رہنما سے ان کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ سیستانی اتحاد اور یکجہتی کی اقدار کو تقویت دیتے ہیں۔
الفرات نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے ملک کی اعلی شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کے بارے میں اظہار خیال کیا،رپورٹ کے مطابق الکاظمی نے دنیا کے کیتھولک رہنما پوپ فرانسس کے دورہ عراق اور آیت اللہ سیستانی سے ان کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پوپ اور آیت اللہ سیستانی جیسی شخصیات یکجہتی کی اقدار کو تقویت بخشتی ہیں، عراقی وزیر اعظم نے بھی اپنے بیان میں یاد دلاتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ سیستانی اور پوپ مستقبل میں ہمارے لئے امید کی راہ کھینچیں گے اور معاشرتی امن قائم کریں گے۔
عراقی وزیر اعظم نے یہ باتیں چرچ آف بابیل کے بشپ لوئس رافیل ساکو سے ملاقات کے دوران کیں، قابل ذکر ہے کہ دنیا کے کیتھولک رہنما نے حال ہی میں عراق کا سفر کیا تھا اور اس ملک کے شیعوں کے اعلی مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی تھی، در حقیقت پوپ کے عراق کے دورے کے دوران اس سے زیادہ اہم بات یہ تھی کہ عراقی اعلی مذہبی رہنما کی حیثیت سے آیت اللہ سیستانی سے ان کی ملاقات کا تھی
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران آیت اللہ سیستانی نے اسٹریٹجک اور اصولی مؤقف اپناتے ہوئے بہت سے امور کو واضح کیا اور ان کے متعلق تنازعہ کو ختم کردیا، دنیا کے کیتھولک رہنما سے ملاقات کے دوران ، عراقی شیعہ مذہبی رہنما نے عربوں اور صیہونی حکومت کے مابین تعلقات معمول پر لانے کے خواہاں افراد کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔
آیت اللہ سیستانی نے پوپ سے ملاقات کے دوران جو ایک مؤقف اپنایا وہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق تھا۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی حجاج ابھی تک بلا تکلیف
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کے
مئی
امریکہ کتنی بارے کہے کہ وہ کسی سے وفا نہیں کر سکتا
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے پاس اب
نومبر
مغربی ممالک نے یوکرین کی کتنی امداد کی
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز ایک انٹرویو میں
اگست
موت کا سامنا: جعفر ایکسپریس واقعے میں بچ جانے والوں کی کہانیاں
?️ 13 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) رات کے آخری پہر محمد نعمان کو ایک موقع
مارچ
پاکستان نے رعایتی نرخوں پر روس سے خام تیل کی خریداری کا پہلا آرڈر دے دیا
?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے روس کے ساتھ طے پانے والے ایک
اپریل
ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کب ہوگئی؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: ارشد شریف قتل کیس میں نواز شریف اور دیگر سیاستدانوں
جولائی
جاپان نئے وزیراعظم کا انتخاب کیسے کرے گا؟
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا کے اچانک استعفیٰ کے اعلان کے
ستمبر
کورونا سے متعلق ڈاکٹر فیصل سلطان کا اہم بیان
?️ 26 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے
فروری