🗓️
سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ کو الحشد الشعبی کے خلاف جرم کرنے پرہمارے انتقام کا تلخ ذائقہ چکھنا پڑے گا۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی مزاحمتی گروپوں نے پیر کے روز شام کی سرحد پر الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حالیہ امریکی فوج کی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کیا،عراقی مزاحمتی تحریک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے بار بار کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی موجودگی عراقی آئین کے خلاف ہےلہذا ہم عراقیوں کے خلاف امریکی دشمنانہ اقدامات اور جارحیت کے مقابلہ میں خاموش نہیں رہیں گے، یہ ایک ایسا پیغام ہے جسے امریکیوں کو سمجھنا چاہئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب سید الشہداء نے ایک بیان جاری کیا تھاجس میں کہا گیا تھاکہ آج کے بعد امریکی قابضین کے ساتھ ہماری جنگ لامحدود ہوگی، اس سلسلے میں پہلا قدم عراقی فضا میں موجود دشمن کے جنگی طیاروں کو نشانہ بنانا ہے۔
یادرہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے آج صبح شام – عراق سرحد پر بوکمال کے علاقے میں الحشد الشعبی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، شامی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں ایک بچہ شہید اور تین شہری زخمی ہوئے ہیں، عراقی ذرائع کے مطابق شام عراق سرحد پر امریکہ کے حملے کے دوران چار فوجی بھی شہید ہوئے۔
تاہم امریکیوں کا دعوی ہے کہ انہوں نے یہ فوجی جارحیت دہشت گردی سے لڑنے کے مقصد سے کی ہے!واضح رہے کہ الحشد الشعبی کے خلاف امریکی فوج کی نئی جارحیت اس وقت سامنے آئی جب سیاسی جماعتیں اور تحریکیں عراقی سرزمین سے امریکیوں کے انخلا کا مطالبہ کررہی ہیں ، قبل ازیں عراقی رکن پارلیمنٹ ایوب الربیعی نے ملک میں امریکی فوجیوں کی مسلسل موجودگی کے بارے میں بات کی تھی،انھوں نے کہا کہ امریکہ ہمارے ملک سے جانے والا نہیں جبکہ غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے سلسلہ میں پارلیمنٹ کا مسودہ بالکل واضح ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں متوقع عمردوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے کم ترین سطح پر
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک نئی وفاقی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں متوقع عمر 2020
دسمبر
سعودی عرب منصورہادی کو یمن واپس نہیں جانے دے رہا؛ مستعفی یمنی حکومت کے عہدہ دار کا انکشاف
🗓️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کی شکست کے بارے میں
دسمبر
صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کر لیا
🗓️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شفقت محمود اجلاس صوبائی وزراء تعلیم
جنوری
پیوٹن کا شمالی کوریا کا دورہ
🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے اعلان کیا کہ
جون
فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم
🗓️ 29 جنوری 2021فضل الرحمان کو فنڈنگ کا حساب کتاب دینا پڑے گا: وزیراعظم اسلام
جنوری
حکومت کا چیف جسٹس پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
🗓️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےانتخابات از
اپریل
نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا
🗓️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے پارلیمنٹ میں غیررسمی
جون
ایران کےے 22ویں کامن یو اے وی کی نقاب کشائی اسرائیل کے لیے ایک بڑا جھٹکا : عطوان
🗓️ 20 اپریل 2022معروف تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں صیہونیوں کے
اپریل