🗓️
سچ خبریں:عراقی مزاحمتی رابطہ کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عراق میں امریکی جارحیت کے مقابلے میں ان افواج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔
سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی مزاحمتی رابطہ کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک میں حالیہ سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کے پیش نظر عراقی مزاحمتی رابطہ کمیٹی ملک کے مفادات کو ترجیح دینے میں اپنے کردار پر تاکید کرتی ہے۔
یہ بھی:امریکی اسلحے کے بغیر عراق سے نہیں نکلیں گے:عراقی مزاحمتی تحریک
بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے اندر امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف فوجی کاروائیوں کو روکنے کی ایک وجہ ملک کی موجودہ صورتحال کی اہمیت اور اس سے گزرنے کی ضرورت پر توجہ دینا ہے۔
بیان میں مزید آیا ہے کہ ہم فوجی اڈوں اور جنگی افواج کے مسلسل وجود نیز جاسوس طیاروں سمیت فوجی طیاروں کی پرواز کے ساتھ ساتھ اخلاقی انحراف کے پھیلاؤ میں شیطان صفت امریکی سفارت خانے کے تباہ کن کردار کے گواہ ہیں۔
اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ہم امریکی سفارت خانے کے ان تمام اقدامات کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو عراق کے معزز لوگوں کے اخلاقی اقدار اور رسوم و رواج کے خلاف ہیں اور انہیں عام خدمات سے محروم کر رہے ہیں خاص طور پر بجلی کے شعبے میں۔
مزاحمتی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ امریکہ ڈھٹائی سے مزاحمتی رہنماؤں کو دھمکیاں دیتا ہے اور اگر یہ دھمکیاں جاری رہیں تو ہمیں مناسب جواب دینے کے لیے اپنے جائز اور قومی فرائض کو پورا کرنا پوں گئے۔
مزید:امریکی فوجی تابوت میں عراق سے جائیں گے:عراقی مزاحمتی تحریک
بیان میں زور دیا گیا ہے کہ عراق کی مزاحمتی رابطہ کمیٹی ان کوششوں کے پیش نظر امریکیوں کو جارحیت کو روکنے کا آخری موقع دیتی ہے نیز سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے صبر کی حد ختم ہو رہی ہے اور ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
انس خطاب؛ تحریر الشام سے شامی انٹیلی جنس کی سربراہی تک
🗓️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: ابو محمد الجولانی کی سربراہی میں ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے
دسمبر
اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارت کی آبادکاری مہم کا نوٹس لے: نعیم خان
🗓️ 3 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس
اپریل
اہلیان کراچی کے لیے بجلی سستی
🗓️ 29 ستمبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے اگست
ستمبر
غزہ کے زخمی بھی شہید ہو رہے ہیں؟ کیوں؟
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے کی
نومبر
ثناء خان عُمرے کیلئے سعودی عرب روانہ
🗓️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر مفتی
دسمبر
الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ
🗓️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی
اپریل
لبنان میں سیاسی کھیل، سعد حریری کے استعفے کے پیچھے مخفی مقاصد
🗓️ 16 جولائی 2021بیروت (سچ خبریں) لبنان کے صدر نے سعد حریری کو کابینہ تشکیل
جولائی
بن سلمان کا جدہ کے رہائشیوں سے بدلہ
🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک برطانوی میگزین نے سعودی عرب کے جدہ شہر کے محلوں
ستمبر