🗓️
سچ خبریں:عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے اربیل میں حریر بیس کو امریکی لڑاکا افواج سے خالی کرانے کا اعلان کیا ہے۔
عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے اربیل میں حریر بیس کو بین الاقوامی اتحاد سے وابستہ جنگی دستوں سے خالی کرانے کا اعلان کیا،عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے العراقیہ نیوز چینل کو بتایا کہ عراق سے بین الاقوامی اتحادی افواج کا انخلاء شروع ہوچکا ہے اور اب حریر اڈے پر کوئی اتحادی فوج موجود نہیں ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بین الاقوامی اتحاد کی لڑاکا افواج اس سال کے اختتام سے پہلے مکمل طور پر عراق سے چلی جائے گی، انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے سلسلہ میں مشورے دینے والے مشیروں کی صرف ایک مختصر تعداد باقی رہ جائے گی۔
الخفاجی نے زور دیا کہ امریکی مشیران عین الاسد اور حریر کے دو اڈوں پر موجود ہوں گے،دریں اثناء عراقی مسلح افواج کے ترجمان تحسین الخفاجی نے کل کہا کہ مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد اڈے سے امریکی فوجیوں کا انخلاء مکمل ہو گیا ہے،انہوں نے اسپوٹنک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس وقت بیس پر صرف مشاورتی دستے موجود تھے۔
الخفاجی نے زور دے کر کہا کہ عراق سے تمام امریکی لڑاکا فوجیوں کے انخلاء کا اعلان 31 دسمبر کو کیا جائے گا درایں اثناعراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحیی رسول نے بھی ہفتے کے روز کہا کہ غیر ملکی لڑاکا دستے عین الاسد بیس کے اندر سے زیادہ تر علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کا نیا منصوبہ اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معمہ
🗓️ 3 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ کی شدت، جنگ بندی کے منصوبے کی پیشکش
جون
روس اور یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی تھنک ٹینک فار اسٹڈی آف وار نے پیر کو اپنی
جنوری
غزہ کے لیے امدادی ٹرک پر صیہونیوں کی وحشیانہ کارروائی؛ سی این این کی رپورٹ!
🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں: CNN نے ایک دستاویز شائع کی ہے جس میں انکشاف
فروری
حزب اللہ اسرائیل کے مقابل میں ہر جگہ موجود
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: صیہونی ماہرین اور ذرائع ابلاغ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قابض
جون
مغربی کنارہ اسرائیل کے لیے مستقل ڈراؤنا خواب :صیہونی اخبار
🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ذریعہ ابلاغ نے مغربی کنارے میں دھماکے
فروری
پشاور ہائیکورٹ: قومی اسمبلی کی نشستوں کے ضمنی انتخاب پر حکمِ امتناع میں توسیع
🗓️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے
مارچ
ایل سیز کھولنے کیلئے بینکس ڈالر کا بندوبست کریں
🗓️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 25 فیصد
جولائی
ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کابہت جلدشیرازہ بکھرنےوالاہے: مریم نواز
🗓️ 21 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مسلم لیگ (ن)
فروری