عالمی توانائی ایجنسی کا ایرانی ایٹمی پروگرام کے بارے میں اہم بیان

ایٹمی

?️

سچ خبریں:عالمی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنی ایٹمی توانائی میں اضافہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے فائننشیئل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ایران کا حق ہے کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام کو توسیع دے،گروسی نے ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح ساٹھ فیصد تک بڑھائے جانے کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ گزشتہ دوبرس میں ایران کے ایٹمی پروگرام میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، موجودہ صورت حال بقول ان کے نہایت تشویشناک ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تیرہ اپریل دو ہزار اکیس کو یورینیم کی افزودگی کی سطح ساٹھ فیصد تک بڑھائے جانے کے تعلق سے تہران کے فیصلے سے ایجنسی کو آگاہ کر دیا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے بارہا یہ واضح کیا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے میں یورپی فریقوں کی وعدہ خلافیوں کی وجہ سے ایران نے جتنے بھی اقدام کئے ہیں وہ تمام فریقوں کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کی صورت میں، قابل بازگشت ہیں۔
سحر

 

مشہور خبریں۔

صیہونی نئے انتفاضہ سے پریشان

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں مزاحمتی تحریک اور صیہونی فوج کے درمیان لڑائی

ہم نے ایسی جنگ کبھی نہیں دیکھی: گیلنٹ

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے کہا کہ ہم

آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت ایک ارب ڈالر ملیں گے

?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی

عدالت نے لیبیا کے سابق آمر قذافی کے بیٹے کو انتخابات میں امید دلائی

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے بوابہ افریقہ الاخباریہ نیوز ویب

ٹرمپ کے فلسطینیوں کی جبری ہجرت پر مبنی بیان پر حماس کا سخت ردعمل

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

غزہ کی جنگ سے اسرائیلی معیشت اور فوج تباہ

?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار معاریف کے صحافی ایوی اشکنازی نے اپنی رپورٹ میں

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پاکستان میں قیمتیں کم کر دی گئیں

?️ 1 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں )  وزیر اعظم عمران خان نے 28

سرکاری ملازمین کی جانب سے یومیہ الاؤنس کا غلط استعمال روکنے کے لیے وزارت خزانہ کا اہم اقدام

?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیکس دہندگان کی قیمتی رقم سے سرکاری ملازمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے