?️
عالمی برادری اسرائیل کو مغربی کنارے میں آباد کاری سے روکے:قطر
قطر کی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی اسرائیلی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے اور اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کی پالیسی ختم کرنے کا پابند بنائے۔ قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی قبضہ گیر حکومت کی جانب سے مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی منظوری بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خاموش تماشائی بننے کے بجائے عملی اقدامات کرے اور اسرائیل کو غیرقانونی آبادکاری روکنے پر مجبور کرے۔ قطر نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنے مستقل مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی جدوجہد اور استقامت کی حمایت کا اعلان کیا۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ نے مغربی کنارے میں 19 نئی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کا منصوبہ کابینہ کے سامنے پیش کیا تھا جسے منظور کر لیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان میں سے بعض بستیاں بالکل نئی ہیں جبکہ کچھ کو اسرائیلی قوانین کے تحت باقاعدہ شکل دی جا رہی ہے۔ 1967 میں مغربی کنارے اور مقبوضہ القدس پر قبضے کے بعد اسرائیل ان علاقوں میں سیکڑوں یہودی بستیاں قائم کر چکا ہے۔ اقوام متحدہ متعدد بار ان آبادکاری منصوبوں کو غیرقانونی قرار دے چکا ہے، تاہم اس کے باوجود اسرائیل نے نہ صرف ان سرگرمیوں کو بند نہیں کیا بلکہ انہیں مزید تیز کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بلے کا انتخابی نشان واپس، پی ٹی آئی کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
?️ 23 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان
دسمبر
فلسطین کے لیے جنرل سلیمانی کی گراں قدر خدمات؛ماسکو یونیورسٹی کے پروفیسر کی زبانی
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: ماسکو یونیورسٹی کے پروفیسر نے مزاحمت کے محور کو مضبوط
جنوری
وزیراعظم اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے کل قطر روانہ ہوں گے
?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دوحہ
مارچ
اقوام متحدہ نے اسرائیل کو خبردار کیا
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے 7 اکتوبر سے 20 نومبر کے درمیان مشرقی
دسمبر
امریکی کانگریس کا حملے کا خطرہ بدستور باقی
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس کی پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی
فروری
اوکلان نے اردگان سے کیا وعدہ کیا؟
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: ترک تجزیہ کاروں نے عبداللہ اوکلان کی جانب سے صلاح
ستمبر
انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر
?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملک میں عام انتخابات میں تاخیر کے ذمہ
نومبر
مصر فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے نکالنے کے سخت مخالف
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اپنے آج کے بیان
ستمبر