🗓️
سچ خبریں:طالبان نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
طالبان کی عبوری حکومت نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی جارحیت اور جہاد اسلامی تحریک کے اعلیٰ کمانڈروں میں سے ایک کے قتل کی مذمت کی ہے، طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اسلامی امارات غزہ کے مظلوم اور بے دفاع مسلمانوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتی ہےجس میں بہت سے فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس طرح کے حملوں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے بھی کہا کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم اور جارحیت کو روکنے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے، یاد رہے کہ گزشتہ شام کو صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقوں پر حملہ کیا۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں جہاد اسلامی تحریک کے سینیئر رہنماوں میں سے ایک تیسیر الجعبری اور دس دیگر افراد کو شہید کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ جمعہ کی شام غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے نئے فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد مقامی میڈیا نے ہفتہ کی صبح بھی اس علاقے پر غیر انسانی حملوں کے جاری رہنے کی خبر دی۔
مشہور خبریں۔
قیدیوں کی رہائی کا واحد طریقہ مذاکرات اور جنگ کا خاتمہ
🗓️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی رکاوٹوں
مارچ
نیتن یاہو کیا کر رہے ہیں اور نصراللہ کیا کر رہے ہیں؟ صہیونی میڈیا کی زبانی
🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب بنیامین نیتن یاہو
دسمبر
سپریم کورٹ مقدمات میں بہتر شواہد کی فراہمی کیلئے اے این ایف، پولیس رولز میں تبدیلیوں کی خواہاں
🗓️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ وفاقی
نومبر
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان باہمی پروازیں شروع ہوں گی: بائیڈن
🗓️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتہ کی صبح جدہ میں
جولائی
عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے
🗓️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان
مئی
بلوچستان میں وزیر اعظم کی قیادت میں تاریخی کام ہو رہا ہے: اسد عمر
🗓️ 6 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا
جولائی
یونانی وزیراعظم کی اپنے ملک کے عوام کو عجیب پیشکش
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:یونان کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کے عوام سے کہا
ستمبر
قابض صیہونی حکام کی مسجد کی تعمیر میں رکاوٹ
🗓️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:قابض صیہونی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک زیر تعمیر
جنوری