?️
سچ خبریں:طالبان کے وزیر اعظم ملاحسن اخوندزادہ نے ایک پریس کانفرانس میں پوری عالمی برادری خاص طور پر اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ طالبان حکومت کو تسلیم کریں۔
افغانستان کے جمہور اخبار کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے وزیراعظم ملا حسن آخوند زادہ نے پہلی بار ایک پریس کانفرنس میں تمام حکومتوں خاص طور پر اسلامی ممالک سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطابہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد مقرر کردہ نگراں وزیر اعظم ملا حسن آخوندزادہ نے یہ عہدہ سنبھالنے کے 4 ماہ بعد پہلی پریس کانفرنس کی۔
اس پریس کانفرنس میں طالبان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند زادہ کے ہمراہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے پروجیکٹس کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والے ارکان بھی موجود تھے،پریس کانفرس میں طالبان حکومت کے نگراں وزیر اعظم ملا حسن اخوندزادہ نے تمام ممالک اور بالخصوص اسلامی حکومت سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔
طالبان کے عبوری وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کرپٹ سیاستداں تھے اگر عالمی برادری سابق کرپٹ صدر کو تسلیم کرسکتی ہے تو طالبان کو بھی تسلیم کرنا چاہیے کیونکہ طالبان نے افغانستان سے فساد اور کرپشن کا خاتمہ کرنے کے سلسلے میں اہم اقدامات انجام دیے ہیں۔
ملا حسن آخوندزادہ نے اسلامی ممالک پر زوردیا کہ وہ طالبان کی حکومت کو باقاعدہ تسلیم کرنے کے سلسلے میں پہل کریں تاکہ افغانستان کے عوام کو درپیش مشکلات کو حل کیا جاسکے، طالبان وزير اعظم نے کہا کہ اسلامی ممالک کو مستقل بنیادوں پر فیصلہ کرنا چاہیے اور کسی دوسرے کے دباؤ میں نہیں آنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
بھارت اور اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہوچکی ہیں۔ خواجہ آصف
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے
جولائی
کشمیری ایک روز ضرور بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کریں گے، کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 28 مارچ 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
زیلینسکی اور تلخ حقیقت
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:روسی امور کے تجزیہ کار وانس السید نے الخلیج ویب سائٹ
جولائی
فرخ حبیب کا منی بجٹ سے متعلق اہم بیان
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
دسمبر
غزہ میں ایک اور صحافی شہید
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور رہائشی
مئی
ہم نے مذاکرات میں صیہونی منصوبوں کو مسلط نہیں ہونے دیا: حماس
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ بندی کے حوالے سے دوحہ میں جاری
جولائی
سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، مزید کئی افراد جاں بحق
?️ 3 ستمبر 2022سکھر:(سچ خبریں)سکھر بیراج سے اونچے درجے کا سیلاب گزرا اور منچھر جھیل
ستمبر
اسماعیل ہنیہ کا قتل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے: روس
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
جولائی