?️
سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی قوم کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے اس حکومت کے بڑھتے ہوئے جرائم بالخصوص جنین کیمپ پر حملے کی مذمت کی۔
الشروق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران فلسطینی سرزمین پر صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے جن میں تازہ ترین جنین کیمپ پر حملہ ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
مزید:جنین آپریشن میں اسرائیلی فوج کی بے بسی
بیان میں آیا ہے کہ جنین کیمپ خود فلسطینی قوم کی مزاحمت کی علامت ہے اور صہیونی غاصبانہ قبضے کے ہاتھوں تباہی و بربادی کی نشانیاں رکھتا ہے۔
یہ بھی:صیہونیوں کا خونخوار چہرہ ایک بار پھر منظرعام پر
اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی مسلسل حمایت اور اس حکومت کی طرف سے مقبوضہ فلسطین میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اس نسل پرستانہ راستے کو جاری رکھنے کے لیے ایک حوصلہ افزائی کے سوا کچھ نہیں۔
شام کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کی مجرمانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی دشمن کے مقابلے میں ڈٹ جانے والے فلسطینی مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ان جارحیتوں کا نتیجہ فلسطینی عوام کا اپنے حقوق کی پاسداری اور بیت المقدس کے دار الحکومت کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد;(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے
جنوری
اسٹیٹ بینک کو چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ
جون
پاکستانی اداکاراؤں پر حریم شاہ کی شدید تنقید
?️ 6 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی
جولائی
سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں، ماہرہ خان
?️ 20 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میرے
مارچ
نیٹو کی دھمکیوں نے روس کو یوکرین پر حملہ کرنے پر اکسایا: چین
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:ایک چینی سفارت کار نے کہا کہ بیجنگ کے نقطہ نظر
مئی
چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ پر ریفرنس فائل ہوچکا
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے
اگست
ٹرمپ کی آمد کے بعد امریکی امداد کے خاتمے پر زیلنسکی کی تشویش
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے سربراہی
نومبر
بے قابو آگ؛ گرمیوں میں یونان کا ڈراؤنا خواب
?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:یونان کے جنگلات میں آتشزدگی جو کل تک پانچویں روز بھی
اگست