🗓️
سچ خبریں:کچھ ذرائع نے سعودی عرب کے ساتھ حمل و نقل کا راستہ ہموار کرنے میں صیہونی حکومت کی حالیہ کاروائی کے بارے میں اطلاع دی۔
خلیج الجدید کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ٹرانسپورٹ کمپنی زیم سعودی بندرگاہ جدہ اور مراقش کی اگادیر اور دخلا بندرگاہوں کے درمیان ٹرانسپورٹ روٹ کھولنے کی تیاری کر رہی ہے ،اکنامکس اینڈ انٹرپرائزز میگزین نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں سعودی عرب ، اسرائیل اور مراقش کے مابین سمندری فریٹ لائن شروع کردی جائے گی،میگزین کے مطابق نقل و حمل لائن جدہ سے شروع ہوکر اسرائیل تک جائے گی جبکہ اسرائیل بحر اوقیانوس اور مراقش میں واقع اگادیر اور دخلا کی بندرگاہوں پر اپنا سفر ختم کر دے گا۔
میگزین کا کہنا ہے کہ نئی ٹرانسپورٹ کمپنی اسرائیل اور مراکش کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے اور دونوں فریقین کے مابین تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد براہ راست پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،غور طلب ہے کہ اسرائیلی ٹرانسپورٹ کمپنی زیم کی بنیاد 1945 میں رکھی گئی تھی، 2018 میں اس کا سالانہ کاروبار 2 3.2 بلین تک جا پہنچا،یہ کمپنی تقریبا 70 70 بحری جہازوں کی مالک ہے اور 20 بڑے جہاز برداروں میں سے ایک ہے۔
یادرہے کہ گذشتہ ماہ فلسطین کی حمایت میں ہزاروں افراد کے مظاہرے اور ان کے ساتھ امریکی پورٹ ورکرز یونین کی یکجہتی نے صہیونی جہاز کو امریکی بندرگاہ آکلینڈ چھوڑنے پر مجبور کردیاجبکہ سات سالوں میں یہ پہلا موقع تھا جب ایک زیم کنٹینر جہاز امریکی بندرگاہ میں داخل ہوا تھا تاہم پورٹ کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے آخر کار اسے سمندر میں لوٹنا پڑا۔
ایک سعودی ذریعے نے بتایا کہ آل سعود حکومت ترکی کے سامان کے بجائے اسرائیلی سامان درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ آل سعود خاندان نے باضابطہ طور پر اسرائیلی منصوعات پر پابندی کی تھی،ایک سینئر سعودی بزنس مین نے کہا کہ سعودی تاجروں کے ترکی کا سامان برآمد کرنے پر آل سعود عہدیداروں کی طرف سے انھیں جرمانے اور قید کی دھمکی دی جاتی ہے اس لیے کہ وہ اسرائیلی سامان درآمد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
درایں اثنا اسرائیلی میڈیا نے سعودی با خطر ذرائع کے حوالے دے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سلسلے میں سعودی عرب کے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ہم عنقریب ریاض کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرتے ہوئے دیکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا ایندھن لے جانے والے یمنی جہاز پر قبضہ
🗓️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی
نومبر
رواں سال میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کے چونکا دینے والے اعدادوشمار!
🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں مقبوضہ
جون
سینیٹ انتخابات: پنجاب سے امیدواروں کی فہرست جاری، صنم جاوید، زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد
🗓️ 20 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے امیدواروں کی حتمی
مارچ
بھارت جبر واستبداد کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
🗓️ 14 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
تل ابیب اور واشنگٹن کے تعلقات کشیدہ
🗓️ 14 مئی 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی
مئی
انسانیت کو بچانے کا راستہ امت اسلامیہ کی بیداری ہے
🗓️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:آج مزاحمتی تحریک ایک اعلیٰ مقام اور فاتحانہ پوزیشن میں اپنے
جنوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گندم کی فی من قیمت خرید 3900 روپے مقرر
🗓️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)
مارچ
کیا امریکہ غزہ میں جنگ روکنا چاہتا ہے؟
🗓️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن نے
مارچ