🗓️
سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت کی بحری فوج نے ایک بار پھر لبنان کی آبی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
صیہونی فورسز کے ہاتھوں آئے دن لبنان کی بحری، بری اور ہوائی حدود کی خلاف ورزی کی خبروں کے درمیان تازہ واقعہ میں صیہونی بحری فوج کی طرف سے لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے، اس بار خود ساختہ صیہونی حکومت کی بحریہ نے جمعہ کو لبنان کے راس الناقورہ کے علاقے میں لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی۔
واضح رہے کہ صیہونی بحری فوج کی جنگی کشتیاں جمعہ کو راس ناقورہ میں لبنان کی سمندری حدود میں داخل ہوئیں اور 8 منٹ تک گشت لگاتی رہیں،لبنانی فوج نے بتایا کہ اس سے ایک دن پہلے جمعرات کو بھی صیہونی جنگی کشتیوں نے دو بار لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔
لبنانی فوج کے مطابق جمعرات کو ایک صیہونی جاسوسی ہوائی جہاز نے لبنان کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی گھنٹے لبنانی شہروں کے اوپر پرواز کر کے معلومات اکٹھا کیں۔
یادرہے کہ صیہونی فوج بین الاقوامی ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے آئے دن لبنان کی بری، بحری اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے، جبکہ لبنان صیہونی حکومت کی طرف سے قرارداد 1701 کی آئے دی خلاف ورزی کی سکورٹی کاؤنسل میں بارہا شکایت کر چکا ہے لیکن اب تک اسے روکنے کے لئے اس کونسل نے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا۔
مشہور خبریں۔
میک اپ سرجریز کرانے کی وجہ سے ہر کوئی ایک جیسا دکھنے لگا ہے، نیلم منیر
🗓️ 31 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ آج
دسمبر
ہزاروں فرانسیسی شہریوں کا میکرون کے استعفے کا مطالبہ
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:سردی کا موسم قریب آنے نیز بجلی اور گیس کی کٹوتی
ستمبر
فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر یو ای اے کے سفیر کا بیان؛ٹرمپ بھی حیران
🗓️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات
فروری
امریکی فوج نے شام سے عراق میں نئے فوجی سازوسامان وارد کئے
🗓️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: شمال مشرقی شام کے مقامی ذرائع کے مطابق امریکی فوجی
مارچ
اسرائیل کو حزب اللہ کے میزائلوں سے بچانے کے لیے امریکہ کی جدوجہد
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ میں صہیونی ٹھکانوں کے خلاف
جون
یوکرائن پر سائبر حملے؛ امریکہ اور برطانیہ کا روس پر الزام
🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجی ہیکر
فروری
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
🗓️ 15 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر نے غیر
جون
ڈونیٹسک میں یوکرین کا بھاری جانی نقصان
🗓️ 13 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کے جوابی حملوں کے بعد روسی فوج نے اعلان
اگست