?️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا میں صیہونی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال میں اس ریاست کی فوج میں خودکش کی شرح دوگناہ ہو گئی ہے۔
صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال میں صیہونی حکومت کی فوج میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور اس سال کے آغاز سے (چھ ماہ کے اندر) 11 فوجیوں نے خودکشی کی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ اس وقت ہے جب گزشتہ سال (2021) میں 11 فوجیوں نے خودکشی کی اور 2020 میں 9 صہیونی فوجیوں نے خودکشی کی۔
اس واقعے میں اضافے کے بعد، اسرائیلی فوج کے حکام نے صہیونی فوج میں خودکشیوں میں خطرناک حد تک اضافے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے حکومت کے دماغی صحت کے حکام کے ساتھ ہنگامی میٹنگیں کی ہیں۔
کنیسٹ ریسرچ سینٹر (صیہونی پارلیمنٹ) کے سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صیہونیوں میں ہر سال 500 خودکشیاں ہوتی ہیں جن میں سے 100 نوجوان نسل اور 15 سے 24 سال کی عمر کے درمیان ہوتی ہیں۔
فلسطین ٹوڈے کے مطابق اسرائیلی فوج کی صفوں میں غیر جنگی حالات میں اب بھی خودکشی موت کی سب سے بڑی وجہ ہے اور حالیہ برسوں میں اس رجحان میں شدت آئی ہے، اس حوالے سے گزشتہ ماہ عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے انکشاف کیا کہ انٹیلی جنس سروس میں کیپٹن کے عہدے کے حامل ایک اسرائیلی افسر نے حال ہی میں ایک عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔


مشہور خبریں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا بی بی سی کو انٹرویو
?️ 11 مئی 2022 اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے رواں سال نومبرسے پہلے نگران
مئی
گزشتہ 24 گھنٹوں نے توڑے سارے ریکارڈ
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے
مارچ
سپریم کورٹ نے صرف ایک ہفتے کے دوران 257 کیسز نمٹا دیے
?️ 1 اکتوبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے 57 ہزار کیسز کے بیک لاگ
اکتوبر
القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور
?️ 16 مئی 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم
مئی
اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھنے پر وزیر داخلہ کا اظہار تشویش
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں
جون
امریکی حملہ آوروں کا تیل کے بعد شامی نوادرات کو لوٹنا شروع
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے اعلان کیا ہے
اپریل
صیہونی حکومت کی نتساریم محور سے پسپائی کی اہمیت
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی ریاست کی فوج کی محور نتساریم سے پسپائی تل ابیب
فروری
انگلینڈ میں مہنگائی میں غیرمعمولی اضافہ
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: انگلینڈ میں حکومت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے نتائج
اگست