?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج میں بغاوت اور عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف مظاہروں کے بعد اس حکومت کی بحریہ کے الٹرا اسپیشل پیٹرول یونٹ کے 420 ریزرو فوجی بھی نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے۔
سخت اندرونی مخالفت کے باوجود عدالتی نظام کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے والے قانون کو آگے بڑھانے کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے اصرار کے بعد، اس حکومت کی بحریہ کے خصوصی کمانڈو یونٹ کے 420 سے زائد ریزرو فوجیوں نے اعلان کیا کہ جب تک عدالتی قوانین میں اصلاحات کو روک انہیں جائے گا وہ ریزرو فورسز میں رضاکارانہ موجودگی خدمات انجام نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: موساد کے سابق سربراہ کا حزب اللہ کے بارے میں اہم اعتراف
یاد رہے کہ شیطت 13 اسپیشل کمانڈو یونٹ صہیونی بحریہ کے زیر کمان تین اہم خصوصی یونٹوں میں سے ایک ہےجس کا کام انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں میں حصہ لینا ہے۔
اس یونٹ کی افواج زمینی، فضائی اور سمندری حملوں کی صلاحیت رکھتی ہیں،یہ صرف فوج کی بحریہ تک محدود نہیں ہے بلکہ بحری حملوں کے ساتھ ساتھ دشمن کے علاقے میں اندر تک خفیہ آپریشنز اور بیک وقت حملوں کی صلاحیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صیہونی افواج نے عدالتی اصلاحات بل کے خلاف احتجاجاً اپنی نافرمانی کا اعلان کیا ہو، دو ہفتے قبل صہیونی فوج کے ایئر فورس آپریشن یونٹ کے سیکڑوں ریزرو اہلکاروں نے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کی مکمل معطلی تک سروس سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں:کیا صیہونی برّی فوج بالکل ناکارہ ہو چکی ہے؟
یاد رہے کہ اس سے قبل صیہونی حکومت کے سیکڑوں ریزرو فوجیوں نے ایک درخواست پر دستخط کیے تھے جس میں اس حکومت کے وزیر اعظم کو متنازعہ عدالتی اصلاحات کے منصوبے کی منظوری کے نتائج سے خبردار کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی مسلسل جارحیت قابل قبول نہیں:قطر
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اتوار
اپریل
شام میں صہیونی فوج کا ڈرون گر کر تباہ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس
اپریل
اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت میرا کوئی رابطہ نہیں،عمران خان
?️ 24 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ معیشت
دسمبر
ایرانی انقلاب اسلامی منصوبے کا کام انجام دیتا ہے:لبنانی تجزیہ کار
?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:لبنانی سیاسی تجزیہ کار کا خیال ہے کہ ایران میں اسلامی
فروری
حکومت نے دھمکی آمیز خط کا مواد اسمبلی پیش کرنے کا اعلان کر دیا
?️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے
اپریل
غزہ کے حوالے سے بائیڈن کی پالیسیوں کے بارے میں امریکی کانگریس رکن کا اظہار خیال
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندہ الہان عمر
نومبر
السنوار کے ہتھکنڈوں کے سامنے اسرائیل بے بس
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رائے الیوم کے مدیر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار
جون
انگلینڈ کی اگلی ملکہ کا اعلان
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ایک بیان میں باضابطہ طور
فروری