صیہونی فوج قابض کابینہ سے کیوں غصہ ہے؟ صیہونی میڈیا کا اعتراف

فوج

?️

سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے 85 دنوں کے بعد، فوج سیاسی رہنماؤں (نیتن یاہو کی کابینہ) کی لڑائی کے جاری رہنے کے مقاصد کا تعین کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ناراض اور الجھن کا شکار ہے۔

عراق کی شفق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ٹیلی ویژن چینل 13 نے فوجی ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ پر زمینی حملے کی کامیابیاں سیاسی اقدامات کیے بغیر وقت کے ساتھ ضائع ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ناکامی چھپانے کے لیے نیتن یاہو کی نئی بیان بازی

صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کے نئے اہداف اور شمالی سرحدوں میں کشیدگی میں اضافے کے بارے میں بنیادی فیصلے کیے جانے چاہئیں اور یہ فیصلے صرف اگلے دن کے لیے (قلیل مدتی) نہیں ہونے چاہیے۔

اس رپورٹ کے مطابق فوج کی کامیابیوں کے باوجود غزہ میں تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کو جنگ بندی سے قبل قیدیوں کے تبادلے کے نئے معاہدے کو قبول کرنے پر مجبور کرنا بہت مشکل ہوگا

اسرائیل کے چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق السنوار کا یہ اندازہ اس لیے ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل چند ہفتوں میں غزہ کی پٹی سے انخلاء شروع کر دے گا، اور اس لیے وہ اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

جنگ کے بعد کی صورت حال کے بارے میں، اس اسرائیلی چینل نے ایک فلسطینی ذریعے کے حوالے سے کہا کہ غزہ میں تمام گروپ فلسطینی اتحاد کی حکومت بنانے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، فلسطینی اتھارٹی نے مصر کی جانب سے ٹیکنوکریٹ حکومت کی تشکیل کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے،اس حوالے سے ایک فلسطینی ذریعے نے عبرانی چینل 12 کو بتایا کہ حماس ایک جامع معاہدے کے فریم ورک کے علاوہ غزہ میں متبادل حکومت کے قیام پر رضامند نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: غزہ میں صیہونی فوج پر کیا بیت رہی ہے؛صیہونی اسپتال کے سربراہ کی زبانی

آخر میں اسرائیل کے چینل 13 نے کہا کہ فوج ایسی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے جس سے حماس کی صلاحیتوں میں اب تک تقریباً ایک تہائی کمی واقع ہوئی ہے لیکن فلسطینی نقطہ نظر سے، اسرائیل اب بھی کسی بڑی کامیابی کو نہیں پہنچا۔

غزہ کی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے اب تک اس اس پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونےو الے افراد کی تعداد بڑھ کر 21 ہزار 672 شہید اور 56 ہزار 195 لوگ زخمی ہیں۔

مشہور خبریں۔

جولانی شام کو دوسرا افغانستان بنا دے گا

?️ 28 جولائی 2025جولانی شام کو دوسرا افغانستان بنا دے گا شام میں جاری سیاسی

کیا صیہونیوں میں شمالی محاذ پر جنگ لڑنے کی ہمت ہے؟ خود صیہونی کیا کہتے ہیں؟

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکام کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف وسیع

بحرین صیہونی ہتھیار خریدنے میں سرفہرست

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ

نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی کا پروگرام حتمی ہے، شہباز شریف

?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق

کھیتوں میں پولی نیشن کیلئے مکھیوں کا متبادل ننھا روبوٹک کیڑا تیار

?️ 7 ستمبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) امریکی ادارہ ایم آئی ٹی کے محققین نے ایک

فضائی آلودگی کا ہولناک پہلو، ادھیڑ عمر اور معمر افراد کی بصارت کو خطرہ

?️ 25 فروری 2021لندن {سچ خبریں} فضائی آلودگی کا ایک نیا ہولناک پہلو سامنے آیا

نیتن یاہو دیوانہ ہے:امریکی حکام

?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی حکام نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بے

خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات آفیسر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

?️ 19 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خاتون آفیسر کو شہریوں نے بیلٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے