?️
سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنین کیمپ پر صیہونی فوج کے بڑے پیمانے پر حملے کے دوران زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔
شہاب ویب سائٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ دو روز قبل جنین کیمپ میں صہیونی فوجیوں کی گولی سے زخمی ہونے والا ولید سعد داؤد نصار نامی 14 سالہ فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 74 ہوگئی ہے جن میں 13 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق جنین کے صوبوں میں 27 ، نابلس میں 18 ، الخلیل میں 7 ، مقبوضہ القدس کے 6 ، اریحا اور اغوار میں 5 ، قلقیلیہ کے 3 ، راملہ اور البیرہ کے 2 ،غزہ کے 2 ، بیت لحم 2 ، سلفیت کا 1 اور طوباس کا1 شہید شامل ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی انسانی حقوق کے مرکز نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک صہیونی فورسز کے ہاتھوں 59 فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا گیا نیز مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ سال (2022) میں 9 فلسطینی خواتین کو اسرائیلی فوجیوں نے شہید کیا۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں حالیہ مہینوں میں صیہونی مخالف کاروائیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،اس طرح کہ اس حکومت کے سیاسی رہنما ، فوجی اور سیکورٹی ادارے ان کاروائیوں کا مقابلہ کرنے میں اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہیں اور اس کی توسیع کے بارے میں خبردار کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ضم شدہ اضلاع میں امن و امان کے مسائل دہشتگردی یا فرقہ واریت کی وجہ سے نہیں، وزیر اعلیٰ
?️ 27 ستمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور
ستمبر
کیا امریکہ اور اسرائیل نے روس سے غزہ جنگ کا بدلہ لیا ہے؟
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں: ماسکو میں دہشت گردانہ حملہ ایسے موقع پر ہوا جب
مارچ
اسرائیلی وفد کو افریقی یونین کے اجلاس میں شرکت سے روکا گیا
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی یونین نے ایتھوپیا کے شہر ادیسابا
فروری
میانمار میں انسانی حقوق کی تباہی، اقوام متحدہ حیران
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور او
دسمبر
سابق گورنر سندھ کے انتقال پر وزیراعظم کا تعزیتی پیغام
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے سابق گورنر
جولائی
اقوام متحدہ کے سربراہ کا بشار اسد کو والہانہ سلام
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے شامی عوام کے مفاد کے
مارچ
صیہونیوں کی جانب سے بیت المقدس میں آباد کاری کے دو بڑے منصوبے
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: استقامتی کمیٹی کے سربراہ موئد شعبان نے کہا ہے کہ
ستمبر
امریکہ شام پر سے پابندیاں فوری ہٹائے،نہ کہ معطل کرے:چین
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے اور ان دونوں ممالک
فروری