🗓️
سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے آج منگل کی صبح مغربی کنارے میں دو فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے، صیہونی جنگجوؤں نے آج صبح مغربی کنارے میں جنین پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں جنین پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوئیں جن میں صیہونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف جنگی گولیوں کا استعمال کیا، فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جھڑپوں کے دوران جنین کیمپ میں عبداللہ الحسری نامی ایک نوجوان فلسطینی جو اس سے قبل صہیونیوں کے قبضے میں تھا، کو گولی ماری جس کے بعدوہ زخموں کی شدت کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
اس دوران جنین پر صہیونی حملے میں مغربی کنارے میں مقیم متعدد فلسطینی زخمی ہوئے، بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ متعدد فلسطینی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، اس خبر کے چند گھنٹے بعد جنین کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ 19 سالہ فلسطینی نوجوان شادی خالد نجم آج صبح جنین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں سر میں زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ صیہونی عسکریت پسندوں نے آج صبح حال ہی میں اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والی فلسطینی خاتون یاسمین تیسر عبدالرحمن شعبان کو پھر گرفتار کر لیا گیا۔
مشہور خبریں۔
صہیونی میڈیا کی غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں نئی تفصیلات
🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کی جانب سے غزہ جنگ بندی
دسمبر
5 جولائی 1977ء کو کیا ہوا؟ شازیہ مری کی زبانی
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے 5
جولائی
صیہونی حکومت کب تک سعودی کا دروازہ کھٹکھٹائے گی؟
🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی سیکورٹی حلقوں کا خیال ہے کہ خطے میں فوجی برتری
اگست
جسٹس امیر بھٹی ریٹائرڈ، نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد خان کل حلف اٹھائیں گے
🗓️ 7 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی آج اپنے
مارچ
عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، عمر ایوب کا دعویٰ
🗓️ 5 ستمبر 2024سرگودھا: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک
ستمبر
جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کا خاتمہ اور اسرائیل کی موجودہ صورتحال
🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:جنوبی افریقہ میں نسل پرستی 1992 میں ایک ریفرنڈم کے بعد
فروری
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے
🗓️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کمیٹی کا کہناہے کہ خطے میں ابھرتی
اکتوبر
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ
اگست