?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے حزب اللہ کی فوجی طاقت اور میزائل طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے اس مزاحمتی تحریک پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
مغربی ایشین خطے میں استقامتی محاذ کے مستحکم ہونے کے بارے میں تل ابیب کے خدشات کے بعد اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے گیلڈ اردن نے سلامتی کونسل کو ایک خط لکھا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لبنانی حزب اللہ مزاحمتی تحریک پر دباؤ بڑھایا جائے، اردن نے اتوار کی شام سلامتی کونسل کوبھیجے گئے ایک خط میں حزب اللہ کی فوجی صلاحیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کی فوج اور اس کی سرگرمیوں کو مستحکم کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں جس میں دونوں فریقوں کے مابین بڑے پیمانے پر دشمنی بھی شامل ہے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل سے حزب اللہ سے اسلحہ لینے کے لئے کاروائی کرنے کی اپنی بے بنیاد درخواست کا اعادہ کیا نیز لبنان اور فلسطین کی سرحد پر اقوام متحدہ کے امن مشن کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا، صہیونی سفارتکار نے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ گرین لائن کے ساتھ ساتھ وسیع فوجی تنصیبات اور ٹھکانے بنانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ میں صیہونی نمائندے کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اس علاقے میں معمول کے مطابق گشت کرتی ہے اور اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کرتی ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج کے داخلی محاذ کے کمانڈر اوری گارڈین نے حزب اللہ کی میزائل صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان مستقبل میں ہونے والی ممکنہ لڑائی کی صورت میں اسرائیل پر روزانہ لگ بھگ 2 ہزار میزائل اور راکٹ فائر کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) رانا شمیم نے اپنا بیان حلفی عدالت میں
دسمبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا
?️ 11 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ماہ رمضان کے دوران بھارتی فوج کی دہشت
مئی
حزب اللہ: حکومت کا فیصلہ اسرائیل کے حق میں / مزاحمتی ہتھیار لبنان کی طاقت کا حصہ ہیں
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے اعلان کیا کہ حکومت
اگست
پولیس نے حلیم عادل کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی
?️ 27 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما اور
مارچ
اسرائیلی فوج میں فوجی نافرمانی کی وجہ کیا ہے؟
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج میں ایک صیہونی فوجی کی بغاوت کا
مئی
پاکستان کا امریکا میں ہونے والے ’جمہوریت کے سربراہی اجلاس‘ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے رواں ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے جمہوریت
مارچ
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت
?️ 10 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک
فروری
مصر کا صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر نے صہیونی ریاست کے خطے میں جنگ کو پھیلانے
ستمبر