🗓️
سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے دنیا بھر کی مختلف حکومتوں کے ذریعہ صیہونی سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے مخالفین ،سماجی کارکنوں اور صحافیوں کی جاسوسی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
القدس العربی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد حکومتوں نے صہیونی گروپ کے تیار کردہ انٹلی جنس پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں ، فلسطین ، لبنان، یمن، سعودی عرب اور ترکی سمیت دنیا بھر کے سیاستدانوں ، حزب اختلاف ، صحافیوں ، ماہرین تعلیم اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جاسوسی کی ہے،سائبر اسپیس ہیومن رائٹس گروپ مائیکرو سافٹ اور سٹیزن لیب نے اعلان کیا ہے کہ کینڈیرو نامی ایک اسرائیلی کمپنی نے ایسا سافٹ ویئر فروخت کیا ہے جو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں داخل ہو سکتا ہے،مائیکروسافٹ اور سٹیزن لیب کے سکیورٹی عہدہ دار کے پیغامات کے مطابق اس طاقتور سائبر ہتھیار نے دنیا بھر میں 100 سے زائد افراد کو نشانہ بنایا ہے۔
یونیورسٹی آف ٹورنٹو سے وابستہ انفارمیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سٹیزن لیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینڈیرو ایک کمپنی ہے جو خفیہ طور پر کمپیوٹر سافٹ ویئر اور آپریٹنگ سسٹم کو ہیک کرنے کے لئے سمارٹ ٹولز فروخت کرتی تھی،مائیکرو سافٹ اور سٹیزن لیب کےذریعہ مشترکہ طور پر کی جانے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح کینڈیرو مصنوعات کو دنیا بھر کی خفیہ مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے اور ان مصنوعات کے خریدار جو اکثر سکیورٹی ایجنسیاں ہیں ، اپوزیشن کے مواصلاتی نیٹ ورک اور حکومت مخالف میڈیا کو توڑنے کے لئے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں ۔
مائیکرو سافٹ نے یہ بھی کہا کہ اس نے فلسطین ، اسرائیل ، لبنان ، یمن ، اسپین ، برطانیہ ، ترکی ، آرمینیا اور سنگاپور میں اس پروگرام کے متاثرین کی شناخت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت آئی پی پیزسے متعلق حقیقی اقدامات نہیں کررہی،مفتاح اسماعیل
🗓️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا
ستمبر
بائیڈن نے اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا:شامی پارلیمنٹ ممبر
🗓️ 27 فروری 2021سچ خبریں:شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراق اور شام کی سرحد پر
فروری
عدالتیں خلاف قانون ریلیف نہیں دے سکتیں، سپریم کورٹ
🗓️ 22 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ عدلیہ
اکتوبر
واٹس ایپ میں ’چیٹ لاکس‘ کو بہتر بنانے کا فیچر پیش کرنے کا امکان
🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
کیا جرمنی سعودی عرب کو جنگی جہاز بنا کر دے گا؟
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: برلن پر لندن کے دباؤ کے باوجود، جرمن اتحادی حکومت
جولائی
طالبان اور افغانستان کا تاریک مستقبل
🗓️ 24 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان نے 20 ویں صدی میں ایک تلخ تاریخ کا تجربہ
اگست
کالعدم تنظیم لبیک پاکستان کے خلاف اسدر عمر کا اہم بیان سامنے آگیا
🗓️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا
اکتوبر
پاکستان نے فلسطین کو یو این جنرل اسمبلی کی رکنیت دینےکی قرارداد کی بھرپور حمایت کی، دفتر خارجہ
🗓️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان نے
مئی