?️
سچ خبریں:ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے بنجمن نیتن یاہو کو اس وقت دو خطرناک چیلنجز کا سامنا ہے؛ پہلا شدید اندرونی اختلافات جن سے اسرائیل کے وجود کو خطرہ ہے اور دوسرا فلسطینیوں کے ساتھ تنازعے کے بڑھنے کا امکان۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار دی کنورسیشن نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس وقت تل ابیب کو اپنی تاریخ کے سنگین ترین بحرانوں کا سامنا ہے۔
امریکی اخبار نے جمعرات کے روز "رون بیریٹ” کا لکھا ہوا کالم شائع کیا، جس میں انہوں نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کو درپیش بحرانوں کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس وقت اسرائیل کو اپنی تاریخ کے سنگین ترین بحرانوں کا سامنا ہے اور یہ نیتن یاہو کے لیے اب تک کا سب سے بڑا امتحان ہو سکتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کی تشکیل کردہ حکومت اسرائیل میں سب سے زیادہ دائیں بازو کی حکومت ہےجس کی پالیسی فلسطینیوں کو زیادہ سے زیادہ دبانا ہے، اس اخبار کے مطابق، پہلے تو نیتن یاہو اس بات کو فروغ دینے میں کامیاب ہوئے کہ وہ انتہا پسند اتحاد کابینہ کو کنٹرول کر سکتے ہیں، لیکن اب انہیں دو چیلنجز کا سامنا ہے؛ پہلا شدید اندرونی اختلافات جن سے اسرائیل کے وجود کو خطرہ ہے اور دوسرا فلسطینیوں کے ساتھ تنازعے کے بڑھنے کا امکان ہے۔
تجزیہ کار یہ سوال اٹھانے کے بعد کہ کیا نیتن یاہو ان چیلنجوں کا سامنا کر سکتے ہیں؟ اس کے جواب میں لکھتے ہیں کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا نیتن یاہو اسرائیل کو اس کی سابقہ حالت میں بحال کرنے کے لیے کوئی راستہ تلاش کر سکتا ہے یا کرنا چاہتا ہے۔
اس امریکی اخبار کے مطابق نیتن یاہو کو داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئر یا وزیر خزانہ اسموٹریچ کے مقابلے میں اپنی حکومت کو بچانے رکھنے کے لیے زیادہ پرعزم ہونا چاہیے، تاہم حالیہ دنوں میں اپنے عروج پر پہنچنے والا تشدد قابض حکومت کے اندر سمجھوتہ کرنے کے لیے نئے اقدامات پیش کر سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ستمبر میں ملکی قرضوں اور جی ڈی پی کا تناسب کم ہو کر 65.7 فیصد رہ گیا
?️ 12 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی قرضوں اور جی
نومبر
صیہونیوں کے خلاف فائرنگ کے واقعات؛20 فلسطینی گرفتار
?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:القدس بٹالینز (فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کی عسکری شاخ) سے وابستہ
نومبر
غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے لیے امریکا اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ اور اسرائیلی حکومت جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ
مئی
کیا غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہوگی؟
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: کیا غزہ کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے یا بڑھتے
مارچ
جنگ بندی پر عمل درآمد میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی: یمنی عہدہ دار
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس بات پر
مئی
پاکستان دہشت گردوں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے، دفتر خارجہ
?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
مارچ
وفاقی حکومت کے ملکی قرضے بڑھ کر 340 کھرب روپے پر پہنچ گئے
?️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران
اپریل
شام نے عرب لیگ میں اپنا نمائندہ مقرر کر دیا
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:شام نے عرب لیگ میں اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے
مئی