?️
سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اس تنظیم کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کا خصوصی سفری کارڈ ضبط کرلیا ہے۔
المالکی کے دفتر نے اعلان کیا کہ قابض حکومت کے حکام نے وزیر خارجہ کے وی آئی پی کارڈ کو ان کے عہدے کی پرواہ کیے بغیر اردن واپس جاتے ہوئے ضبط کرلیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے المالکی کو مغربی کنارے میں داخل ہونے پر 30 منٹ تک حراست میں رکھا اور ان کا خصوصی کارڈ ضبط کرلیا۔
صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے ترجمان نے صیہونی حکام کے اس اقدام کو کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کا حصہ قرار دیا۔
المالکی کے سیاسی مشیر احمد الدیک نے بھی صیہونیوں کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین، فلسطینی اور اسرائیلی فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اور یادداشتوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
صہیونیوں کے اس عمل کے جواب میں مالکی نے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
VIP کارڈ خود مختار تنظیموں کے عہدیداروں، فلسطین لبریشن آرگنائزیشن PLO کے رہنماؤں اور مرکزی کمیٹی اور فتح تحریک کی انقلابی کونسل کے اراکین کی نقل و حرکت کے لیے خصوصی کارڈ ہوتا ہے جسے صیہونی حکومت کی طرف سے دیا جاتا ہے اور اس کارڈ کے حامل افراد اپنی کاروں کے ساتھ مغربی کنارے اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں آزادانہ طور پر سفر کر سکتے ہیں۔ صیہونی حکومت مختلف حیلوں بہانوں سے متعدد بار ان اہلکاروں کے کارڈ ضبط کر چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
سید حسن نصر اللہ کے جنازے سے بھی دشمنوں کی صفوں میں خوف و ہراس
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان میں سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازے کی
فروری
شمالی کوریا کے رہنما کا بڑے پیمانے پر خودکش ڈرونز کی تیاری کا حکم
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے خودکش اور حملہ
نومبر
پی پی 52 سمبڑیال میں انتخابی مہم کا آج آخری دن
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی پی 52 سمبڑیال میں انتخابی مہم کا
مئی
نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد پر متفق نہیں ہیں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: جعلی اسرائیل کے یوم تاسیس یوم النقبہ کے مشعل برداروں
مئی
اسرائیل کو یقینی طور پر تباہی کا خطرہ
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: پریس ٹی وی نیٹ ورک کے خصوصی پروگرام جریان
جولائی
نیتن یاہو کو گرانے کی کوششیں شروع
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی جنگی
فروری
قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب
?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس
مارچ
آئزن کوٹ: ٹرمپ کی گولانی سے ملاقات اسرائیل کے لیے بری علامت ہے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف
مئی