سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے ایک تقریر میں کہاکہ صیہونی حکومت آج اپنی کمزور ترین پوزیشن میں ہے۔
فلسطین ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم عرب ممالک سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے مزید کہاکہ صیہونی حکومت کی خطے میں دراندازی کی کوششیں خطے کی اقوام کے ادراک اور شعور کو کبھی تبدیل نہیں کر سکیں گی، اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی لہر ختم ہو رہی ہے اور یہ غاصب حکومت کبھی بھی خطے میں دراندازی نہیں کر سکے گی۔
ہنیہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین آج بھی خطے کی اقوام کے ذہنوں اور ضمیروں میں موجود ہے اور وہ اس مسئلے کے مستقبل پر پراعتماد ہیں،انہوں نے کہا کہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے مسئلہ فلسطین اور یروشلم کو کسی بھی طرح فائدہ نہیں پہنچے گا۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت کمزور ہے اور اس وقت اپنی کمزور ترین پوزیشن میں ہے، ہنیہ نے الجزائر کے موقف کی بھی تعریف کی جو بہت سے دوسرے ممالک کے ساتھ صیہونی حکومت کے کسی بھی طرح کے جواز اور افریقی یونین میں اس کی رکنیت کی مخالفت کرتا ہے۔