?️
سچ خبریں: فلسطین کے ایک مرکز نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں قیدیوں پر تشدد کی خبر دی ہے۔
فلسطین الیوم چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت اپنی جیلوں میں قیدیوں کو شدید اذیتیں دیتی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلسطینی کلب نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت کی جیلوں سے حال ہی میں رہا ہونے والے اکثر قیدی شدید جسمانی مسائل کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کی جیلوں میں 170 فلسطینی بچوں پر تشدد
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیدی رہائی کے بعد بہت سے جسمانی مسائل سے نبرد آزما ہیں کیونکہ اسیری کے دوران انہیں تشدد، فاقہ کشی اور طبی جرائم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی فلسطینی قیدیوں، حتیٰ خواتین قیدیوں نے رہائی کے بعد اسرائیلی جیل کے محافظوں کی طرف سے تشدد کی اطلاع دی تھی۔
صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے بھی ایک بیان میں صیہونی حکومت پر غزہ کی پٹی میں اس ایجنسی کے زیر حراست ملازمین پر تشدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ UNRWA ایجنسی کے ملازمین صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتاری اور پوچھ گچھ کے دوران ہونے والے خوفناک واقعات بیان کرتے ہیں۔
UNRWA ایجنسی نے کہا کہ یہ رپورٹس اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ صہیونی فوجیوں نے گرفتار افراد پر تشدد کیا اور ان کے ساتھ بہت برا سلوک کیا نیز انہیں جنسی طور پر ہراساں بھی کیا۔
مزید پڑھیں: فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک
اقوام متحدہ کے اس ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی افواج نے مقبوضہ علاقوں میں گرفتار ہونے والے سینکڑوں افراد کو تشدد اور ناروا سلوک کا نشانہ بنایا۔


مشہور خبریں۔
روس کے ساتھ تمام معاملات طے پا چکے ہیں جلد پہلا آرڈر دیں گے،مصدق ملک
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) روس کے ساتھ تیل درآمد کرنے کے تمام معاملات طے پا
اپریل
پاک بحریہ نےقومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش کیا
?️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک بحریہ نے بھی بھارت کے خلاف ٹی
اکتوبر
غزہ کی محاصرہ کو مزید سخت بنانے کی کوشش
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کمیٹیوں نے اپنے تازہ بیان میں صیہونی حکومت
مئی
غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا جائے: چیک صحافیوں کا کھلا خط
?️ 24 اگست 2025غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا
اگست
ٹرمپ کے دور میں روس اور امریکہ کے تعلقات کیسے ہوں گے؟
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:روس اور امریکہ کے تعلقات میں یوکرین اور نیٹو دو اہم
نومبر
غزہ کی جنگ اور اندرونی بحران سے اسرائیل تباہ
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: امریکی جریدے فارن افیئرز نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید
اگست
یمنیوں نے بائیڈن کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی
جنوری
مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل بن چکا ہے: وزیر خارجہ
?️ 6 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
فروری