🗓️
سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بینیٹ کی کابینہ، یا Bennett-Lapid کا اتحاد، اس سے کہیں جلد ہی ٹوٹنے والا ہے جتنی اس کے سلسلہ میں پیش گوئی کی تھی اور نیتن یاہو کے بعد آبدوزوں کی خریداری کے اسکینڈل کی لعنت بینیٹ کے گلے میں بھی پڑنے والی ہے۔
صیہونی سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مابق بینیٹ کی کابینہ کے ایک وزیر نے تسلیم کیا کہ اگر بینیٹ نے آبدوز پر مبنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے اتفاق کرنے سے انکار کر دیا تو کابینہ ٹکڑے ٹکڑے ہوئے جائے گی، صیہونی چینل 7 نے صیہونی وزیر کے حوالے سے کہاکہ اگر اگلے چند دنوں میں تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری نہیں دی جاتی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ کابینہ کی گردش کے بارے میں مزید خبریں آئیں گی اور کابینہ کی سربراہی کس کے پاس رہے گی اس کی کوئی بات ہی نہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کابینہ کے خاتمے کی ٹرین خود بخود آگے بڑھ رہی ہے۔
صیہونی چینل 12 نے بھی اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ نیتن یاہو کی جاری ڈیل نے بینیٹ کی کابینہ کے استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے، عبرانی زبان کے میڈیا کا خیال ہے کہ حزب اختلاف کے رہنما بنجمن نیتن یاہو اور اٹارنی جنرل آفس کے درمیان جرم کا اعتراف کرنے کی ڈیل موجودہ حکومت کے استحکام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
صیہونی چینل نے ایویگڈور لائبرمین کی قیادت میں سرگرم اسرائیل بیتنا (اسرائیل ہمارا گھر) پارٹی کے ایک رکن اوویدر کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ایک ٹیلی فون انٹرویو میں کہاکہ ہر جگہ آگاہ رہیں کہ ہمیں لوگوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم ایک بار پھر انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
روہنگیا مسلمانوں کی قاتل کہاں ہے؟
🗓️ 1 اگست 2023سچ خبریں: میانمار کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس
اگست
فرانسیسی کسانوں کا ایک حالیہ مطالبہ
🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:فرانس میں حکومت کی جانب سے کسانوں کو دی جانے والی
جنوری
حماس کے راکٹ حملوں سے امریکی رہنما فرار
🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی اکثریت کے رہنما چک شومر، جنہوں نے ڈیموکریٹک
اکتوبر
برٹش کولمبیا میں مزید 93 قبریں دریافت مقامی کینیڈین گروہ انصاف کی تلاش میں
🗓️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: مغربی کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں مقامی کینیڈین رہنماؤں
جنوری
یمنی کیسے سیف القدس کو دھار دیتے ہیں؟
🗓️ 7 جون 2021سچ خبریں:ہم سید حسن نصراللہ کی بیان کردہ مساوات کا لازمی جزو
جون
’ڈیڈ لائن میں توسیع‘ کی الجھن کے درمیان افغان باشندوں کی ملک بدری کا عمل آج شروع ہوگا
🗓️ 3 اپریل 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی)
اپریل
بیانیے کے ذریعے انتخابات سے پہلے ہی اداروں کو متنازع بنایا جا رہا ہے، راجا پرویز اشرف
🗓️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز
دسمبر
اسرائیل عادت سے مجبور
🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:بدھ کے روز اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے المعمدانی
اکتوبر