🗓️
سچ خبریں:صیہونیوں کے ایٹمی پلانٹ تومر اور ڈیمونا میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کے بعد ، ذرائع نے جمعہ کی شام حیفا کی بندرگاہ میں آئل ریفائنریز کے اندر بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی اطلاع دی۔
المیادین چینل نے جمعہ کی شب اطلاع دی کہ حیفا کی بندرگاہ میں واقع آئل ریفائنریز کے اندر خوفناک آگ بھڑک اٹھی، ادھر صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حیفا کی بندرگاہ میں بی زیڈ این پلانٹ کے اندر آگ بھڑک اٹھی ہے جس پر متعلقہ حکام نے قابو پالیا ہے، صہیونی حکومت کی وزارت ماحولیاتی تحفظ کے مطابق ، آگ جمعہ کی شام کو شروع ہوئی جس سے ایک پائپ کو نقصان پہنچا۔
صیہونی ماحولیاتی تحفظ کی وزارت کے دعوے کے مطابق ریفائنری کی ایمرجنسی آپریشن ٹیم نے آگ پر قابو پالیا جبکہ آگ لگنے والی تنصیبات ری فلنگ آپریشن روک دیا گیا ہے،واضح رہے کہ یہ سکیورٹی واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب مقبوضہ فلسطین میں حالیہ دنوں میں سکیورٹی کے بہت سارے واقعات پیش آچکے ہیں،جن میں جمعرات ، 2 مئی کی صبح ، میڈیا نے اطلاع دی کہ ایک میزائل مقبوضہ علاقوں میں ڈیمونا کے قریب لگا جس کی وجہ یہ تھی کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں سے داغے گئے میزائلوں کو روکا تو ان میزائلوں میں سے ایک مقبوضہ فلسطین کے اندر آگرا اور ڈیمونا کے قریب لگا۔
قابل ذکرہے کہ یہ ایک اہم پیشرفت تھی کیونکہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے پہلی بار ایسا میزائل داغا جو مقبوضہ علاقوں تک پہنچ گیا جبکہ صہیونی حکومت کا دفاعی نظام اس میزائل کا پتہ لگانے اور روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا،یادرہے کہ ڈیمونا جوہری تنصیبات پر راکٹ حملہ ہونے سے قبل صیہونیوں کی ہتھیاروں کی ایک فیکٹری میں بھی دھماکہ ہوا تھا ۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں سیاسی استحکام اور امن کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ
🗓️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
ستمبر
اکشےکمار کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے
🗓️ 13 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی ووڈ
اپریل
امریکی انٹیلی جنس چیف کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کا راز
🗓️ 13 اگست 2021سچ خبریں:بہت سے لوگوں نے امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ولیم برنس
اگست
معید یوسف امریکہ روانہ ہو گئے
🗓️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف
جولائی
’دنیا کی کوئی طاقت پاک-ایران تعلقات خراب نہیں کر سکتی‘، ایرانی صدر کی بلاول بھٹو سے ملاقات
🗓️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایران
اپریل
توقع ہے طالبان خواتین کو تعلیم کی اجازت دے دیں گے
🗓️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی
ستمبر
حکومت نے عوام کو ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا
🗓️ 12 ستمبر 2021فیصل آباد (سچ خبریں) ملک پر قرضوں کے انبار کے باوجود حکومت
ستمبر
میں نے پیوٹن کو قانع کیا کہ زیلنسکی کو قتل نہ کرے : نفتالی بینیٹ
🗓️ 6 فروری 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ہفتے کے روز کہا کہ
فروری