?️
سچ خبریں:جہاد اسلامی تحریک کے دو رہنماوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس تحریک نے صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کے دوران بہت سی کامیابیاں حاصل کیں جن میں دشمن کی سازش کو ناکام بنانا بھی شامل ہے۔
غزہ پر جارحیت سے چند روز قبل صیہونی عارضی حکومت فلسطینی مزاحمتی تحریک کے خلاف فلسطینی عوام کے درمیان پرپگنڈوں سمیت مختلف مزاحمتی گروہوں کے درمیان دوری پیدا کرنے اور جنگ کو صرف جہاد اسلامی تک محدود کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
جہاد اسلامی کے رہنماوں میں سے ایک خضر عدنان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن کے ساتھ حالیہ جنگ میں سرایا القدس نے جو کامیابی حاصل کی ہے وہ غزہ اور مغربی کنارے نیز مقبوضہ علاقوں میں مزاحمت کے تمام میدانوں کے درمیان رابطہ ہے۔،اس طرح اس کارروائی نے کسی بھی جارح کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے مستقل تیاری کا ثبوت دیا۔
عدنان نے العہد نیوز سائٹ کو بتایا کہ اس جنگ میں مزاحمت کی دوسری کامیابی وہ فوجی پیشرفت تھی جو اس نے جنگ کے تین دنوں میں دکھائی اور دشمن مزاحمت کی میزائل طاقت سے حیران رہ گیا، مزید یہ کہ مزاحمت نے یہ ثابت کر دیا کہ اسے اپنے کمانڈروں کے قتل یا گروہوں کے درمیان بغاوت کی کوششوں سے شکست نہیں ملے گی بلکہ اس نے یہ بھی ظاہر کیا کہ اس جنگ سے جہاد اسلامی کی مقبولیت بیروت سے دمشق اور یمن تک بڑھ گئی۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمتی تحریک اپنے تمام گروہوں کو متحد کرنے میں بھی کامیاب رہی، اس لیے کہ جہاد اسلامی کسی گروہ کو دشمن سے مقابلہ کرنے کے اعزاز سے محروم نہیں کرتی کیونکہ مزاحمت کسی گروہ کے لیے مخصوص نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
اکتوبر
موساد کے سابق سربراہ نے نیتن یاہو سے کیا مطالبہ کیا؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: موساد کے سابق سربراہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو
جنوری
عامر خان نے کرینہ کیلئے ساڑھی کتنے کی خریدی تھی؟
?️ 20 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے کرینہ کیلئے
جنوری
سانحہ 9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر کو 10 سال قید کی سزا
?️ 22 جولائی 2025سرگودھا: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کو
جولائی
’اسکائپ‘ ہمیشہ کے لیے بند
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: کبھی دنیا کی سب سے بہترین اور معروف ویڈیو اینڈ
مئی
بائیڈن اور ٹرمپ صدر بننے کے اہل نہیں ہیں: امریکی عوام
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں 72 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ڈیموکریٹک
جولائی
بھارت افغانستان میں امن نہیں چاہتا: منیر اکرم
?️ 10 اگست 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب منیراکرم
اگست
غزہ میں تل ابیب کے اقدام پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو
مارچ