?️
سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں شہادت طلبانہ کاروائیوں کا مقابلہ کرنے مں ناکام اور خوف زدہ نسل پرست صیہونی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کو تشدد اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا ہے۔
قطر کے الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے صیہونی جیلوں کے اندر قیدیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے، تشدد اور انہیں قید تنہائی میں لے جانے کی شدید مذمت کی ہے، اس تنظیم نے اعلان کیا کہ صہیونی جیلوں کی انتظامیہ نے ہزاروں فلسطینی قیدیوں کو ایک جیل سے دوسری جیل میں منتقل کیا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی نگراں تنظیم کا کہنا ہے کہ صیہونیوں نے یہ اقدام فلسطینیوں پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے کیا ہے، یاد رہے کہ فلسطینی ذرائع نے چار روز قبل اعلان کیا تھا کہ ایک فلسطینی قیدی کی قید تنہائی میں منتقلی کے بعد جہاد اسلامی کے قیدیوں نے اس طرح کے مزید واقعات کا مقابلہ کرنے کے لیے صیہونی حکومت کی تمام جیلوں میں عوامی احتجاج کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس عوامی احتجاج کا اعلان جہاد اسلامی کے قیدیوں کی اعلیٰ کمان کے سربراہ کمانڈر زید بسیسی کو بئر السبع جیل سے جلبوع جیل کے قیدی تنہائی سیل میں منتقل کیے جانے کے بعد کیا گیا۔
قبل ازیں منگل کے روز صہیونی جیلوں کی تنظیم نے "فریڈم ٹنل” کے تین قیدیوں کو اس حکومت کی دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا،یاد رہے کہ آزادی ٹنل کے قیدیوں میں جہاد اسلامی تحریک کے پانچ قیدی اور تحریک فتح سے وابستہ ایک قیدی ہے جنہیں طویل مدت قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم وہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع جلبوع جیل جو صیہونیوں کی اہم ترین جیلوں میں سے ایک ہے، سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی حکومت نے صوبہ جنین کے عرابہ قصبے کے رہنے والے قیدی محمد قاسم احمد عارضہ کو ریمونیم جیل سے رامون جیل میں منتقل کر دیا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے ہیرس پر پھر حملہ کیا
?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر کے انتخابات کے لیے
اگست
سعودی اتحاد کو یمن میں ایک اور شکست
?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ تعز کے جنوب میں سعودی اتحاد کو اس
مارچ
سیاہ فاموں کا قتل عام؛ ملکی سطح پر امریکی انسانی حقوق کی ایک مثال
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی پولیس کی طرف سے سیاہ فاموں جیسی نسلی اقلیتوں کے
جولائی
کیا سعودی عرب کو اب امریکی اسلحہ پر بھی اعتبار نہیں رہا؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے ریاض فرانسیسی جنگی طیاروں
اگست
سنی اتحاد کونسل کا ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
?️ 25 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر
مئی
مسلم لیگ کے ایک اہم سیاسی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا
?️ 27 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا گرفتار
اپریل
عراقی پارلیمنٹ کے سربرہ کو کیوں ہٹایا گیا؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ سے محمد الحلبوسی کی برطرفی اس
نومبر
یہ غزہ ہے جو اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا رہا ہے:صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 30 جولائی 2025یہ غزہ ہے جو اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا رہا
جولائی