صیہونیوں کا بیت المقدس کا متولی بدلنے کا مطالبہ

صیہونیوں

?️

سچ خبریں:ایک انتہا پسند صہیونی تنظیم نے اردن کی حکومت سے سعودی حکومت کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صہیونی حکومت کے چینل 7 کی ویب سائٹ کے مطابق ہیکل آرگنائزیشنز کے ہیڈ کوارٹر کی صہیونی تنظیم آساوورائڈ نے میڈیا کو بتایا کہ یروشلم کے مذہبی مقامات کی سرپرستی اردن سے واپس لے لینا چاہئے اورکے لئے ایک ایسی عرب ریاست کے حوالے کیا جانا چاہئےجو صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے لیے کوشاں ہے، انہوں نے مسجد اقصی کو سنبھالنے کے لئے سعودی حکومت کو بہترین آپشن قرار دیااور صیہونی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ ایک بار پھر آبادکاروں کو مسجد اقصی پر حملہ کرنے کی اجازت دی گئی۔

دریں اثنا انتہا پسند صہیونی تنظیم ہیکل ماؤنٹ ان ہمارے ہاتھ میں ہے” کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹوم نسانی نے کہا ہے کہ یروشلم کے مقدس مقامات کی سرپرستی اردن سے لے کر یہودی تنظیم کے حوالے کی جانی چاہئے،یادرہے کہ صیہونیوں کی جانب سے حالیہ مہینوں میں اردن کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کے لئے متعدد کوششیں کی گئی ہیں جبکہ گذشتہ مارچ میں صیہونی ہاریٹیز نے اطلاع دی تھی کہ سعودی حکومت خفیہ طور پر اردن کو مسجد اقصی سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم رپورٹ اور میڈیا کی چیخ و پکار کے بعد اردن میں ریاض کے سفیر ، نائف بندر السدیری نے ان خبروں کو افواہیں قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ صہیونیوں نے صہیونی حکومت کے عہدیداروں کی حمایت سے ، تین ہفتوں کے وقفے (28 رمضان المبارک کی شدید جھڑپوں کے بعد) کے بعد اتوار کے روز مسجد اقصیٰ پر اپنا حملے دوبارہ شروع کیے،تاہم ان تمام تشریحات کے باوجود ، سنہ 1994 میں اسرائیل اور اردن کے مابین امن معاہدے کے مطابق یہودیوں کو مسجد اقصیٰ ، جو مسلمانوں کے لئے مخصوص ہے ، کی بنیاد پر عبادت کرنے کی اجازت نہیں ہے ، اور اردن کی حکومت باضابطہ طور پر مسجد اقصیٰ کی متولی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد;(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے

ملک کا کل قرضہ 41ہزارارب تک پہنچ گیا

?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں قرضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا

ایک سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 59 کروڑ ڈالرز کا اضافہ

?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے مطابق ایک سال کےدوران زرمبادلہ

سزا ہونے پر کون سے عوام نکلے، عرفان صدیقی کا سینیٹ میں پی ٹی آئی ارکان پر طنز

?️ 12 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر عرفان صدیقی نے

حکومت نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی

?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے جنرل سید عاصم منیر کو

وزیر خزانہ نے پاکستانی عوام کو دنیا کی بہترین قوم قرار دیا

?️ 13 فروری 2022کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستانی

اسرائیلی جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیاں

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے

جولانی اور نیتن یاہو کی واشنگٹن میں ملاقات کا امکان

?️ 27 اگست 2025اسرائیلی اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے