صہیونی کی جانب سے ماہ رمضان سے قبل مسجد اقصیٰ پر سخت پابندیاں

صہیونی

?️

صہیونی کی جانب سے ماہ رمضان سے قبل مسجد اقصیٰ پر سخت پابندیاں
ماہِ رمضان کی آمد سے قبل اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی رسائی محدود کرنے کے لیے سخت اقدامات نافذ کر دیے ہیں، جس پر مبصرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے شہر میں نئی کشیدگی جنم لے سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاتس اور سیکیورٹی اداروں کی منظوری سے ایسے ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں جن کے تحت مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینی نمازیوں کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی نماز کے لیے دس ہزار سے زائد افراد کو اجازت نہیں دی جائے گی اور اس تعداد میں اضافے کا امکان بھی کم بتایا جا رہا ہے۔
مقامی فلسطینی حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی موجودگی کم کرنا اور نئی زمینی حقیقت مسلط کرنا ہے۔ اسی دوران اسرائیلی پولیس کی سخت نگرانی میں یہودی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلوں کی مدت اور تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جسے فلسطینی حلقوں نے اشتعال انگیز اقدام قرار دیا ہے۔
گزشتہ دنوں سے پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ کے اطراف اضافی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، فوجی نفری میں اضافہ کیا گیا ہے اور متعدد راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ نتیجتاً رمضان سے قبل آخری جمعہ کو سیکڑوں فلسطینیوں نے سڑکوں پر نماز ادا کی۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارانوت نے رپورٹ کیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے رمضان کے دوران ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور شمالی مغربی کنارے میں فوجی مشقیں بھی متوقع ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے کی بیشتر گزرگاہیں رمضان میں بند رہیں گی اور صرف قلندیا اور راحل کراسنگ کو محدود آمدورفت کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔
فلسطینی کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ عبادت کی آزادی پر قدغن اور آبادکاروں کو سہولت دینے کی پالیسی خطے میں تناؤ کو بڑھا سکتی ہے اور کسی بھی ممکنہ کشیدگی کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوگی۔

مشہور خبریں۔

امریکا کو فوجی اڈے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین کے بنائے گئے گھروں کا دورہ، مالکانہ حقوق تقسیم کئے

?️ 23 اگست 2025رتوڈیرو (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

سارہ نیتن یاہو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ؛ وجہ ؟

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی ویب سائٹ مزاک لائیو کی جانب سے شائع کی

حریت کانفرنس نے کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیئے عالمی برادری سے اہم اپیل کردی

?️ 8 جون 2021سرینگر (سچ خبریں)   مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں

ہم ایرانی تیل کی مارکیٹ میں واپسی چاہتے ہیں: پیرس

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    اے ایف پی نے صدر کے دفتر کے حوالے

مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 23 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد

امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیر اعظم

?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

بحر الکاہل کے پانیوں میں دو برطانوی جنگی بیڑوں کی مستقل تعیناتی

?️ 21 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے ہند بحر الکاہل کے پانیوں میں دو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے