?️
سچ خبریں:جنوبی کوریا میں صیہونی حکومت کے سیاحوں کو لے جانے والی بس الٹنے سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
عرب 48 نیوز ویب سائٹ نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ جنوبی کوریا میں صہیونی سیاحوں کو لے جانے والی بس الٹنے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔
صیہونی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو جنوبی کوریا کے شہر چونگجو میں 33 سیاحوں سے بھری بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں سے کم از کم 10 سیاح شدید زخمی ہیں۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا اور اس وقت ان کا علاج جاری ہے نیز سیول میں ہمارے سفارتی نمائندے جائے حادثہ پر جا کر اور ہسپتال جا کر زخمیوں کی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں۔
نیوز سائٹ کے مطابق بعض مقامی ذرائع نے اس واقعے میں کم از کم ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے، یاد رہے کہ جنوبی کوریا حال ہی میں اسرائیلی آباد کاروں کی سیر و تفریح کے لیے مقبول ترین مقامات میں سے ایک بن گیا ہے نیز تل ابیب اور سیول نے ستمبر میں کسی ایشیائی ملک کے ساتھ اسرائیل کے پہلے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔


مشہور خبریں۔
مغرب کی اسلامی جماعت نے صیہونی حکومت کی دعوت کو کیا مسترد
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:مغرب میں صیہونی حکومت کے قیام کی برسی کے موقع پر
مئی
اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی لڑائی، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو شوکاز جاری
?️ 2 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پنجاب کے ہوم ڈپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل کے سابق
ستمبر
اسرائیل ایک بڑی مصیبت میں ہے: ٹرمپ
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ایک بار پھر امریکہ
ستمبر
اسرائیل کا غزہ پر حملہ خطے میں دائمی جنگ کا باعث بنے گا:میکرون
?️ 21 اگست 2025اسرائیل کا غزہ پر حملہ خطے میں دائمی جنگ کا باعث بنے
اگست
انصاراللہ کے بارے میں بائیڈن کا فیصلہ کیا ہو سکتا ہے؟
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اس ملک کے باخبر حکام کے حوالے
جنوری
آئمہ بیگ نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟
?️ 6 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو
اگست
صیہونی جنرل کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ تین ماہ قبل اسرائیلی
جولائی
قطر پر حملہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا:ٹرمپ کا نیا حکم
?️ 1 اکتوبر 2025 قطر پر حملہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا
اکتوبر