?️
سچ خبریں:تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات کی رات کہاکہ یہ وقت ہے کہ امت اسلامیہ صیہونی دشمن سے لڑنے کی ذمہ داری پوری کرے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے یہ ریمارکس استنبول میں یروشلم کے علمبرداروں کے 12ویں سربراہی اجلاس میں کیے، جس کا اہتمام یروشلم اور فلسطین کی حمایت کرنے والے عالمی اتحاد نے کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینی عوام، خطے اور امت اسلامیہ کی امنگوں کا احاطہ کرنے والے تغیرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیلی غاصبوں کے ساتھ تاریخی جنگ کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے اور امت مسلمہ کو نہ صرف یہودیت کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بلکہ بے گھر ہونے والوں کی آزادی اور ان کی وطن واپسی کے لیے بھی ایک جامع منصوبہ بنانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے امت اسلامیہ کی شراکت حقیقی شراکت ہے اور امت نے فلسطین اور یروشلم کو کبھی پیچھے نہیں چھوڑا، اس تحریک کا سورج کبھی غروب نہیں ہوگا، ہنیہ نے تاکید کیکہ قابض حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام دھاروں اور امت اسلامیہ کے مختلف طبقات کی شرکت کے ساتھ ایک متحدہ محاذ بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے ممالک کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے اس طرح کے اقدام سے اسلامی امت کمزور اور دشمن مضبوط نہیں ہوگا، ہنیہ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام، خطے اور دنیا کی امنگوں کے گرد اہم پیشرفت ہوئی ہے، جسے حماس فلسطینی کاز اور اسلامی امہ کے مفاد میں مثبت پیش رفت سمجھتی ہے۔
مشہور خبریں۔
یوکرینی نائب وزیر خارجہ کے 4 روزہ دورۂ ہندوستان کے مقاصد
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:بھارت کے ہندو ٹائمز اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا
اپریل
مکمل لاک ڈاؤن سے ایک قدم پیچھے ہیں: بلوچستان حکومت
?️ 27 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں)کورونا وبا کے تیزی سے پھیلاؤ اور عوام کی جانب سے
اپریل
رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 474 فلسطینی مکانات تباہ
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے رواں سال
جولائی
الاقصیٰ طوفان نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل کو تباہ کیا جا سکتا ہے: حزب اللہ
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے الاقصی طوفان آپریشن کی برسی
اکتوبر
کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلوی نوجوان نے میلہ لوٹ لیا: سراج الحق
?️ 20 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کرکٹ
نومبر
پاکستان نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کے مخالفین کو مسترد کر دیا
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ ان کے
جون
32 سال کے بعد امریکہ ایک بار پھر خطرناک ایٹمی وار ہیڈ بنا رہا ہے
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے جوہری وار ہیڈز کی پیداوار 32 سال
اپریل
فرانس اور الجزائر کے تعلقات کیوں کشیدہ ہیں؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: فرانس اور الجزائر کے درمیان تعلقات 2019 کے بعد سے
اگست