?️
سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے آج صبح مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پر چھاپے مارے اور حماس کے دو رہنماؤں سمیت 12 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے کچھ علاقوں پر حملہ کر کے آج (منگل ، 16 فروری) کو 12 فلسطینیوں کو گرفتار کیا،رپورٹ کے مطابق صہیونی غاصبوں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس پر آج صبح کے حملے میں حماس تحریک حماس کے دو رہنماؤں "یاسر منصور” اور "عدنان عسفور” اور "فادی جبار” نامی ایک اور فلسطینی شہری کو گرفتار کیا، رپورٹ کے مطابق صہیونی ملیشیا نے نابلس میں ان شہریوں کے گھروں پر حملہ کرنے کے علاوہ رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبے ” سلواد” اور متعدد دیگر قصبوں پر حملہ کیا اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ، جن کے نام یہ ہیں: محمد حمید ، عبد اللہ حمید ، طارق حمید ، عبد الرحمن حمید ، مهند الطویل، محمد فارس ، رفعت ابوشکرا اور احمد ایاد۔
درایں اثنا الخلیل میں عماد اور محمد الجبری نامی دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا، واضح رہے کہ اس وقت قابض حکومت کی جیلوں میں 5000 سے زیادہ فلسطینی قیدی ہیں جن میں خواتین ، بچے اور بوڑھےبھی شامل ہیں جن میں سے کچھ خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں اور تمام قیدی سبھی جیلوں میں ناروا سلوک ، توہین اور تشدد کی شکایت کرتے ہیں جبکہ بہت سارے قیدی ایسے بھی ہیں جنہیں اپنے اہل خانہ تک رسائی سے روکا ہوا ہے ، اور کچھ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، قیدیوں کے امور کی نگراں فلسطینی کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہاں تک کہ خواتین قیدیوں کی بھی ناقابل بیان صورتحال ہے اس کے صیہونی درندوں نے بہت سارے فلسطینی نابالغ بچوں کو بھی حراست میں لیاہوا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے دعوی کر رہے ہیں جو بین الاقوامی قوانین کے سراسرخلاف ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا برطانوی معیشت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے؟
?️ 13 نومبر 2025 کیا برطانوی معیشت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے؟ تازہ ترین
نومبر
ڈاکٹر فیصل نے شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی
?️ 22 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے
مئی
I Went to a Couples Resort With My Mom And It Was Actually Super Chill
?️ 3 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
فرانس میں حکومت کے گرنے کے بعد سیاسی بحران کے شدت اختیار کرنے کے داخلی و خارجی اثرات
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: این ٹی وی کی ایک رپورٹ میں فرانس میں سیاسی
ستمبر
بن سلمان کی اپنے دور حکومت میں سعودی عرب کی خدمات
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2017 میں اقتدار کے
جولائی
کیا مسلمانوں کے قبلہ اول کے اوپر سے خطرہ ٹل گیا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: 54 سال قبل 21 اگست 1969 کو ایک صیہونی انتہا
اگست
غزہ کا پانی پینے کے قابل نہیں
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے ایک بار پھر
اکتوبر
یمنی انصاراللہ کا امریکہ پر الزام
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ واشنگٹن
مارچ