?️
سچ خبریں:صومالیہ کے صدر نے اس ملک کے دارالحکومت میں بھاری ہتھیاروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس ملک کے دارالحکومت موغادیشو میں بھاری ہتھیاروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
ان کے مطابق شہر میں داخل ہونے سے قبل فوجی اور سرکاری گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا جائے گا،انہوں نے اس ملک میں فوجی ساز و سامان اور یونیفارم کی تجارت اور درآمد پر پابندی کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ اس وقت جبکہ اس ملک میں الشباب دہشت گرد گروہ کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، یہ دہشت گرد گروہ شہر کے مراکز کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ الشباب دہشتگرد گروپ کا مقصد صومالیہ میں شرعی قانون کی سخت ترین شکل رائج کرنا ہے، یہ گروپ ماضی میں مبینہ زناکاروں اور چوروں کو سرعام سنگسار کرنے اور ہاتھ کاٹ دینے جیسی سزائیں دیتا رہا ہے،علاوہ ازیں اس گروپ نے مردوں کے داڑھی منڈوانے اور موسیقی اور سنیما جیسی تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔
الاتحاد الاسلامی AIAI کے اندر پھوٹ پڑنے اور تقسیم کے نتیجے میں الشباب نے خود کو اسلامی کورٹس یونین ICU سے وابستہ کر لیا،1991ء میں جنوبی صومالیہ میں محمد سیاد بری کی حکومت کے خاتمے کے بعد علاقائی اور قبیلہ پر مبنی اسلامی عدالتوں کی اس فیڈریشن کا قیام 2004 ء میں وجود میں آیا، اس کا مقصد امن اور استحکام لانا تھا۔


مشہور خبریں۔
ڈیجیٹل دہشت گردی کیا ہے؟ فوج اس لفظ کو کیوں استعمال کرتی ہے؟
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سوموار
جولائی
کیا صیہونی غزہ میں بین الاقوامی کارکنوں کو جان بوجھ کر قتل کرتے ہیں؟
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج غزہ
اپریل
امریکہ شام پر سے پابندیاں فوری ہٹائے،نہ کہ معطل کرے:چین
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے اور ان دونوں ممالک
فروری
پاکستان پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہئے: وزیر خارجہ
?️ 22 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
اگست
سام سنگ نے گلیکسی ایس 22 فون متعارف کروا دیا
?️ 10 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) اسمارٹ فون کی معروف کمپنی سام سنگ نے نئے
فروری
ترکی عدالت کی جانب سے موساد کے ساتھ تعاون کے الزام میں دو افراد کو سزا
?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں: ترکیہ کی ایک عدالت نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی
فروری
غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے عرب ممالک کا منصوبہ
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار کے مطابق عرب ممالک ایک وسیع منصوبے کے تحت
جنوری
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر کشمیر کے شہریوں کا ردعمل
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر
مئی