?️
سچ خبریں: اپنی قتل و غارت گری کو چھپانے کے لیے 90 سے زائد صحافیوں کو شہید کر کے اسرائیل نے صحافیوں کو قتل کرنے میں دنیا میں پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔
عرب دنیا کے معروف تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج تقریباً ستر روز سے غزہ میں قتل عام اور نسلی تطہیر کا ارتکاب کر رہی ہے جہاں وہ اب تک تقریباً 20000 افراد کو ہلاک، 55000 افراد کو زخمی اور غزہ کے نصف گھروں کو تباہ کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی پٹی پر قابضین کے حملوں میں 66 صحافیوں کی شہادت
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے قتل اور ان کے حقوق کی پامالی اور ان کی آوازوں اور کیمروں کی تصاویر کو خاموش کرنے کے مقصد سے انہیں نشانہ بنانے میں صیہونی حکومت کا پہلا نمبر ہے،ایسے کیمرے جو لبنان اور فلسطین کے عوام کے خلاف اس حکومت کے جرائم کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
گزشتہ رات غزہ میں خانیونس کے فرحانہ اسکول پر صہیونی حملے کے دوران الجزیرہ چینل کے کیمرہ مین سامر ابودقہ اور تین فلسطینی امدادی کارکن شہید ہوگئے۔
اس حملے میں الجزیرہ کے رپورٹر وائل الدحدوح زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔
الجزیرہ کے کیمرہ مین سامر ابودقہ بھی زخمی ہوئے اور فرحانہ اسکول میں پانچ گھنٹے سے زائد عرصے تک صہیونی فورسز کے گھیرے میں رہے جس کی وجہ سے وہ شدید خون بہہ جانے کے باعث شہید ہوئے اور ان کی میت گھنٹوں بعد ناصر اسپتال پہنچی۔
غزہ کی پٹی کے شمال میں مزاحمت کاروں اور صیہونیوں کے درمیان شدید لڑائی
غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیا کیمپ میں تل الزعتر کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں،اس کے علاوہ غزہ شہر کے شمال مغرب میں شیخ رضوان محلے میں بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
رفح شہر کے علاقوں پر شدید بمباری۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے علاقوں المصری اور سرحان پر بمباری کی۔
غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج کیمپ میں واقع الروس اسکوائر کے قریب ایک مکان پر بمباری کی۔
اسرائیلی F-16 لڑاکا طیاروں نے غزہ شہر کے الدرج اور التفاح علاقوں پر لگاتار کئی بار بمباری کی۔
صہیونی فوج نے رفح شہر میں خولہ اسکول کے پیچھے ایک مکان کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مشرقی علاقوں پر دوبارہ بمباری شروع کردی۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی سفیر نے نیوز فوٹوگرافروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی
خان یونس پر شدید بمباری اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
دیر البلاح میں UNRWA اسکول کے احاطے پر بمباری میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
خان یونس کے جنوب مشرق میں المنارہ محلے میں متعدد مکانات پر بمباری میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔
غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیا کیمپ پر شدید بمباری کی گئی۔
خان یونس میں یورپی ہسپتال پر صیہونی فوج نے حملہ کیا۔
مشہور خبریں۔
پیوٹن کا چین کے دورے پر جانے کا اعلان
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: کریملن نے اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے
مئی
برطانوی وکلاء نے محمد بن زاید پر جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کیا
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: برطانوی اخبار گارڈین نے کہا کہ وکلاء کا ایک گروپ
اکتوبر
بلوچستان میں فوج نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دئے
?️ 5 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر
فروری
غزہ کی جنگ اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کار اور قابض حکومت کی فوج کے درمیان عظیم
نومبر
وزیر تعلیم نے میٹرک اور اینٹر کے امتحانات کے بارے میں اعلان کر دیا
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نجی ٹیلی ویژن چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے
اپریل
مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ان
فروری
افغان دہشتگرد کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا، دفتر خارجہ
?️ 6 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ علاقائی
مارچ
شرجیل میمن کا کراچی میں رواں سال ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کا اعلان
?️ 14 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے
جنوری