شہید قاسم سلیمانی کے قتل کیس کے سلسلہ میں ایرانی اور عراقی عدلیہ کمیٹی کا مشترکہ بیان

سلیمانی

?️

سچ خبریں:ایرانی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ نے اعلان کیاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ عراق نے شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مجرمانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں تہران میں ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے ہیں۔
شہید سلیمانی کے قتل کیس کے سلسلہ میں تشکیل پانے والی اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ عراق کی عدلیہ کمیٹی کے دوسرے مشترکہ اجلاس میں ایرانی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی تحقیقات سے متعلق 24 نومبر کو بغداد میں مشترکہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ا جس کے بعد کمیٹی کا دوسرا اجلاس21 اور 22 دسمبر کو تہران میں منعقد ہوا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس بیان میں دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائی، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، بشمول دہشت گردی کے خلاف متعلقہ بین الاقوامی کنونشنز، اور بین الاقوامی ذمہ داری کا سبب بنتا ہے۔

ایرانی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ اور انسانی حقوق کے عملے کے سکریٹری نے کہاکہ دونوں ممالک نے اس مجرمانہ فعل میں ملوث تمام افراد، فیصلہ سازوں، منصوبہ سازوں اور مجرموں کی شناخت، مقدمہ چلانے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور سزا دینے کے لیے اپنے سنجیدہ اور پرعزم عزم کا اعادہ کیا۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ میں مسیحی صہیونی لابی کا وجود

?️ 17 مئی 2026سچ خبریں: جریدے "جیکوبن” کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ

مردم شماری قومی شناختی کارڈ کی بنیادپر نہیں ہوگی: اسد عمر

?️ 22 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا

امریکہ کے دورے سے قبل جولانی کی حمایت کے لیے واشنگٹن کا تازہ ترین اقدام

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: امریکہ نے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا

صہیونی شمالی محاذ سے کیوں کانپتے ہیں؟

?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے طاقتور حملوں کی

واشنگٹن کی ریاض کے ساتھ مذاکرات کے لئے عجیب و غریب شرط

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی تجزیہ نگار یوسی بین میناچم نے سائبر اسپیس میں اپنے

الخدمت پاکستانیوں کے تعاون سے فلسطینیوں پر ایک ارب ڈالر خرچ کرے گی، نعیم الرحمٰن

?️ 9 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن

ڈاکٹر شہباز گل کا گرفتاری کے بعد پہلا بیان

?️ 10 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل

خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 23 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے