شپنگ سکیورٹی مغرب کے دوہرے معیار کا کھلونا

مغربی

?️

سچ خبریں:بحیرہ احمر میں ایرانی بحری جہازوں پر تین بار حملے کے دو سال گذر جانے اور عالمی برادری کی خاموشی کے بعد ، تل ابیب حامی مغربی ممالک اب تہران پر دباؤ ڈالنے اور بے بنیاد الزامات کو سچ ثابت کرنے کے لیے دوڑ رہے ہیں۔

رواں ہفتے میں میری ٹائم کمرشل آپریشنز” نامی برطانوی فوجی گروپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ بحیرہ عمان میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہےجس کے بعد برطانوی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ یہ جہاز صہیونی حکومت کی ملکیت ہے اور اسے القدم بندرگاہ سے 280 کلومیٹر دور نشانہ بنایا گیا ہے۔

لندن میں مقیم صہیونی ارب پتی زوڈیاک میری ٹائم کی ملکیت والی زوڈیاک میری ٹائم کمپنی نے اعلان کیا کہ مرچنٹ جہاز مرسر اسٹریٹ کا رومانیہ کا کپتان اور اس کا برطانوی محافظ اس حملے میں مارے گئے ہیں، اس واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی صہیونی حکام اور میڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا کہ ایران مرسر اسٹریٹ کے تجارتی جہاز پر حملے کا مجرم ہے۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد اس کے مرتکب کا تعین کرنے سے پہلے ، امریکہ ، نیٹو ، 7 گروپ ، اور کچھ مغربی ممالک نے صہیونی حکومت کے ساتھ مل کر ، ایران پر الزام لگایا اورتہران پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کیا،جس میں اقوام متحدہ میں برطانوی ایلچی باربرا ووڈورڈ نے گروپ آف سیون وزرائے خارجہ کے اس دعوے کا اعادہ کیا کہ تہران مرسر اسٹریٹ جہاز پر حملے میں ملوث ہےاور یہ دعویٰ کیا کہ لندن جانتا ہے کہ ایران جان بوجھ کر جہاز پر حملے کا ذمہ دار ہے۔

واضح رہے اس وقت اتنی ہنگامہ آرائی کرنے والےاور سفارتی دباؤ کا مطالبہ کرنے والے امریکی ممالک دو سال قبل 6 ماہ کے اندر تین ایرانی ٹینکروں کو بحر احمر کے پانیوں میں تخریب کاری اور راکٹوں سے نشانہ بنائے جانے پرمکمل طور پر خاموش رہے، ان کی کوئی بھی آواز نہیں سنائی دی۔

 

مشہور خبریں۔

ٹی20 ورلڈکپ میں عاطف اسلم کے ترانہ گانے کی خبریں

?️ 13 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) 17 اکتوبر سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز

نئے بجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈ بہتری متوقع ہے: سومرو

?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو کا کہنا ہے کہ نئے

سعودی عرب میں کمرشل کمپلیکس میں لگی آگ

?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: سعودی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی ہے

گوگل ڈیٹا چوری کرنے کے مقدمے میں پیسے دینے پر رضامند

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن کی سب سے معروف ویب سائٹ گوگل

ہم نے ایسی جنگ کبھی نہیں دیکھی: گیلنٹ

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے کہا کہ ہم

رات کو 12 بجے عدالتیں لگانے کے حوالے چیف جسٹس کے اہم ریمارکس

?️ 18 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے رات کو 12 بجے

دنیا کے دیگر ممالک امریکہ کے اس کے حق پر ہونے کے موقف سے متفق نہیں:کسنجر

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سابق وزیر خارجہ اور تجربہ کار امریکی سیاست دان ہنری کسنجر

وزیر اعظم کی پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی

?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں صنعت کاری پر چینی سرمایہ کاروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے