🗓️
سچ خبریں:عراقی وزارت داخلہ کی انٹلی جنس سروس نے شمالی عراقی صوبے نینوا میں داعش کے 15 دہشت گردوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
المعلومہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کی انٹلی جنس سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی صوبے نینوا میں علیحدہ کاروائیوں کے دوران داعش کے 15 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزارت داخلہ کی وفاقی انٹلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آرگنائزیشن کی جانب سے دہشت گردوں اور ان کی باقیات کو ختم کرنے کے لئے داعش کے عناصر کے تعاقب کے بعد ، نینوا انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی بیورو فورس داعش کے 15 ارکان کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں گرفتارہونے والے دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے آرٹیکل 4 کے تحت مختلف ناموں اور عنوانات کے تحت داعش میں رکنیت کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا ، انہوں نے وضاحت کی کہ ان افراد کی ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر انہوں نے داعش کے ممبر ہونے اور ملک کو آزاد کروانے کے لئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور عراقی شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں حصہ لینے کا اعتراف کیاہے۔
یادرہے کہ دسمبر 2017 میں عراق میں داعش کے دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود ، عراقی سکیورٹی اور فوجی دستوں کی کئی سالوں کی کاروائیوں کے بعد بھی ، دہشت گرد سیل اور اس کی باقیات فوجی اور سویلین اہداف کے خلاف وقتا فوقتا دہشت گردی کی کاروائیاں کرتی رہتی ہیں ،یہ گروہ عراق کی سلامتی کو درہم برہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لیے کہ انھیں امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے کیونکہ وہ انھیں بہانہ بنا کر اس ملک میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو طول دے سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
امام خامنہ ای اور شہید ہنیہ کے درمیان ایک خاص محبت تھی
🗓️ 14 اگست 2024سچ خبریں: شہید اسماعیل ہنیہ کے فرزند عبدالسلام ہنیہ نے المیادین نیوز
اگست
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی، ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، شہباز شریف
🗓️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، ہمیں سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کرنا ہوگی، محمد اورنگزیب
🗓️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
مئی
سلامتی کونسل کی سربراہی کس ملک کے پاس جائے گی؟
🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اعلان کردہ شیڈول کے
نومبر
گورنر خیبرپختونخوا کی انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن کو مشاورت کی دعوت
🗓️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے صوبائی اسمبلی کے
مارچ
ہماری اصل جنگ صہیونی دشمن کے ساتھ
🗓️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: اسلامی مقاومتی تحریک حماس نے بیانات جاری کرکے دوسرے ممالک
جنوری
کچھ نہیں ملا تو گھروں کی لوٹ مار؛مغربی کنارے میں صیہونیوں کا شاہکار
🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کے نیوز میڈیا نے آج صبح کے وقت مغربی
دسمبر
عمران خان خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے پہنچ گئے
🗓️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا