?️
سچ خبریں:عراقی وزارت داخلہ کی انٹلی جنس سروس نے شمالی عراقی صوبے نینوا میں داعش کے 15 دہشت گردوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
المعلومہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کی انٹلی جنس سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی صوبے نینوا میں علیحدہ کاروائیوں کے دوران داعش کے 15 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزارت داخلہ کی وفاقی انٹلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آرگنائزیشن کی جانب سے دہشت گردوں اور ان کی باقیات کو ختم کرنے کے لئے داعش کے عناصر کے تعاقب کے بعد ، نینوا انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی بیورو فورس داعش کے 15 ارکان کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں گرفتارہونے والے دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے آرٹیکل 4 کے تحت مختلف ناموں اور عنوانات کے تحت داعش میں رکنیت کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا ، انہوں نے وضاحت کی کہ ان افراد کی ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر انہوں نے داعش کے ممبر ہونے اور ملک کو آزاد کروانے کے لئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور عراقی شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں حصہ لینے کا اعتراف کیاہے۔
یادرہے کہ دسمبر 2017 میں عراق میں داعش کے دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود ، عراقی سکیورٹی اور فوجی دستوں کی کئی سالوں کی کاروائیوں کے بعد بھی ، دہشت گرد سیل اور اس کی باقیات فوجی اور سویلین اہداف کے خلاف وقتا فوقتا دہشت گردی کی کاروائیاں کرتی رہتی ہیں ،یہ گروہ عراق کی سلامتی کو درہم برہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لیے کہ انھیں امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے کیونکہ وہ انھیں بہانہ بنا کر اس ملک میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو طول دے سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
کینیڈا نئے بجٹ کے ذریعے امریکہ پر انحصار کم کرنے کی تلاش میں
?️ 4 نومبر 2025کینیڈا نئے بجٹ کے ذریعے امریکہ پر انحصار کم کرنے کی تلاش
نومبر
ایرانی صدر قطر کے دورے پر
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے صدر امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کی
فروری
انصاراللہ یمن کا صہیونیوں کے لیے دلچسپ پیغام
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن حزام
جنوری
امریکہ اور انگلستان کی تاریخ کی سب سے بڑی حماقت
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہا کہ
جنوری
اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ، اضافی ناکے لگ گئے
?️ 18 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
فروری
امریکی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کا باضابطہ آغاز ڈکس وِل
نومبر
مسئلہ فلسطین پر عرب لیگ کا غیر معمولی اجلاس
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: مصری وزارت خارجہ نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ فلسطینی
فروری
نیتن یاہو اسرائیل کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں: لائبرمین
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: اسرائیل کی صیہونی جماعت ہانا ما کے سربراہ ایویگڈور لیبرمین
جولائی