?️
سچ خبریں:شامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کا فضائی دفاعی نظام صوبہ حمص کے تدمر شہر کی فضا میں دشمن کے اہداف کا مقابلہ کر رہا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے جمعرات کی صبح بتایا کہ اس ملک کے صوبہ حمص پر صیہونی فضائی حملہ ہوسکتا ہے ،رپورٹ کے مطابق شام کا فضائی دفاعی نظام حمص کے تدمر شہر کی فضا میں دشمن کے اہداف کا سامنا کر رہا ہے۔
الجزیرہ چینل نے بھی شامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تدمر کے جنوب میں صیہونیوں کے فضائی حملے شام اور عراق کی سرحد کے قریب التنف علاقے میں شروع ہوئے۔
واضح رہے کہ حملے سے چند گھنٹے پہلے، صابرین نیوز چینل نے ایک خصوصی خبر میں بتایا کہ اسرائیلی اور امریکی طیارے شام کی سرحد پر مزاحمتی گروہوں کے مقام کے بارے میں تفتیشی پروازیں کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر جاسوسی کر رہے ہیں۔
درایں اثناعرب نیوز ذرائع نے شامی میڈیا کے حوالے سے مزید بتایا کہ تدمر کے جنوب کو اسرائیلی فضائی حملوں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ہے،اس خبر کے منظر عام پر آنے کےچند منٹ بعد شامی فوج کے ایک ذرائع کے حوالے سے سانا نیوز ایجنسی نے کہا کہ13 اکتوبر 2021 کی رات کو تقریبا23:34 پر ، اسرائیلی دشمن نے التنف علاقے سے تدمر کے علاقے پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک مواصلاتی ٹاور اور کچھ آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔
شامی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی اطلاع دی کہ صیہونی حملے کے نتیجہ میں ہونے والے مالی نقصان کے علاوہ ایک شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے،یادرہے کہ اس سے قبل شامی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ حال ہی میں شام T-4 اڈے پرہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں شامی فوج کے 6 فوجی زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ اس دوران صہیونی جنگی طیارے عموما لبنان کی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے یا مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے ذریعے مشرقی اور شمال مغربی شام میں متعدد اہداف پر میزائل حملے کرتے رہےہیں۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن نے ایران کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت نہیں کی: امریکی سینیٹر
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: فاکس نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سخت گیر
جولائی
سعودی عرب اور یمن ایک اور قدم قریب
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کا وفد یمن کے
ستمبر
صیہونی انتہا پسند اور ہزاروں صیہونی آبادکاروں کا حرم ابراہیمی پر حملہ
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی حکومت کے انتہاپسند وزیر برائے داخلی
نومبر
ایرانی سنیما، دنیا کی معروف سنیما انڈسٹریز میں سے ایک ہے: پاکستانی وزیر ثقافت
?️ 3 دسمبر 2025 ایرانی سنیما، دنیا کی معروف سنیما انڈسٹریز میں سے ایک ہے:
دسمبر
ہم نے صیہونی حکومت کی گہرائی کو نشانہ بنایا: حماس
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:اسماعیل رضوان نے جو حماس کے رہنماوں میں سے ایک ہے،
مئی
شیخ کا ٹکٹ کا ضائع ہونا معمولی بات نہیں
?️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قومی ٹیم
اکتوبر
ہم قدس کے مکینوں کے گھروں کی تباہی اور قابضین کی سلامتی کو توڑنے کا جواب دیں گے
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:استقامتی گروہ عرین الاسود نے صیہونی حکومت کے جرائم اور جارحیت
فروری
بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، بہل
?️ 23 نومبر 2023جموں: ( سچ خبریں)
نومبر