🗓️
سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ شامی فوج کی کامیابیوں اور عوام کی فتح نے ہمارے خلاف تیار کی جانے والی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے کہا کہ ہماری فوج کی کامیابیوں اور عوام کی فتح نے ہمارے ملک کے لیے تیار کی جانے والی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے،المقداد نے مزید کہاکہ گذشتہ برسوں کے دوران، میں نے جن تمام ممالک کے وزرائے خارجہ اور حکام سے ملاقاتیں کی ہیں ،انھوں نے خطے میں شام کے کردار کی اہمیت اور اس کردار کو ادا کرنے کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
المقداد کے مطابق ہمارے ملک کے استحکام، اتحاد اور ارضی سالمیت کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں اور دشمنوں کے خلاف شام کا دلیرانہ موقف دنیا کے لیے سبق آموز ہے کیونکہ شامی فوج، عوام اور حکومت کے عزم نے انھیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا ، یہی وجہ ہے کہ دشمن کی سازشیں اور منصوبے ناکام رہے۔
فیصل مقداد نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ دن ایک عالمی ٹربیون بن چکا ہے جو عالمی برادری کے ذہنوں میں فلسطینی کاز کو زندہ رکھتا ہے، انہوں نے مسئلہ فلسطین کو لاحق خطرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج تک عالمی برادری کی جانب سے اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
المقداد کے مطابق اسرائیلی قابضین کے لیے بعض عرب ممالک کی حمایت یروشلم میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں کو تیز کرنے اور مغربی کنارے اور مقبوضہ شامی گولان کے بڑے حصوں کو ضم کرنے کی اس حکومت کی کوششوں میں ایک اہم عنصر ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان ایک پر امن ملک ہے
🗓️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان
جون
برطانیہ ہمیشہ موقع پرست رہا ہے: فرانس
🗓️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنی ایک ٹیلی ویژن تقریر میں آسٹریلیا
ستمبر
صیہونی انٹیلی جنس کی نظر میں بائیڈن کے دورہ سعودی عرب منسوخ ہونے کی وجوہات
🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں:صہیونی حکومت کے انٹیلی جنس حلقوں کے قریبی ایک صہیونی میڈیا
جون
عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر حملہ
🗓️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ امریکی قابض فوج سے تعلق
مارچ
خطے میں میزائل داغنا امریکی مشقوں کے جواب میں ہے: شمالی کوریا
🗓️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: پچھلے دس دنوں میں شمالی کوریا کی طرف سے چھٹا
اکتوبر
پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی طے کرلی
🗓️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی
فروری
ہنگامہ آرائی کے باعث ہائیکورٹ اور دیگر عدالتیں آج بند
🗓️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} گزشتہ روز وکلاء نے اسلام آباد ہائی کورٹ
فروری
بدقسمتی سے ٹیکنالوجی میں پاکستان پیچھے رہا ہے: وزیر اعظم
🗓️ 23 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ٹیکنالوجی میں پاکستان پیچھے
دسمبر