🗓️
سچ خبریں: وزارت خارجہ پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان، امریکہ کے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے اور اسے خطے کے استحکام اور شام کی معاشی بہتری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ہمیشہ سے علاقائی مسائل میں تعامل، تعمیری مکالمے اور پرامن حل کی حمایت کرتا آیا ہے۔ پابندیوں میں کمی سے شام میں معاشی ترقی، عوام کو ضروری خدمات تک بہتر رسائی اور تعمیر نو کی کوششوں کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان نے بیان میں ان ممالک کے عزم کی بھی تعریف کی جنہیں "اہم ملک” قرار دیا گیا، جن میں امریکہ، ترکی، سعودی عرب اور قطر شامل ہیں، جو ایک پرامن شام کی تشکیل کے لیے تعمیری تعاون پر آمادہ ہیں۔
وزارت خارجہ پاکستان نے زور دیا کہ پاکستان شام کی وحدت، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت میں پہلے کی طرح ثابت قدم رہے گا۔
گذشتہ سال کے وسط میں، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام جاری کرتے ہوئے احمد الشرع کے شام کے عبوری صدر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے پیغام میں لکھا تھا کہ ہم احمد الشرع کے جمہوریہ عربی شام کے عبوری صدر کے طور پر تقرر کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نئی قیادت اپنے شامی بھائیوں کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی لائے گی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کابل میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی
🗓️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ کابل میں ایک اسکول کے
نومبر
ترکی میں 12 ہزار 873 اور شام میں 3 ہزار 162 ہلاک
🗓️ 9 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک
فروری
اسرائیل کا غزہ میں اسکولوں پر حملے کا مقصد کیا ہے؟
🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: لبنان کی وزارت خارجہ نے غزہ میں تابعین اسکول کو
اگست
رانا ثنااللہ نے عمران خان کو براہ راست دھمکی دی، عدلیہ نوٹس لے، پی ٹی آئی رہنما
🗓️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری
مارچ
’ڈیڈ لائن میں توسیع‘ کی الجھن کے درمیان افغان باشندوں کی ملک بدری کا عمل آج شروع ہوگا
🗓️ 3 اپریل 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی)
اپریل
لبنان کے بعد غزہ کی جنگ بھی ختم ہونی چاہیے: ہاریٹز
🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنے صفحہ اول پر لکھا ہے
نومبر
بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجر سمیت 6 اہلکار شہید
🗓️ 26 ستمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر
ستمبر
سندھ:7جون سے نئی انسداد پولیو مہم کا آغاز
🗓️ 5 جون 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ میں 7 جون سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم
جون