🗓️
سچ خبریں:شام کے ایک فوجی عہدہ دار نے جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ اس ملک کے حماۃ اور طرطوس شہر کے اطراف میں صیہونی حکومت کے گذشتہ رات کے حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شامی فوجی عہدہ دار نے اس ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ شام کے فضائی دفاع نے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 19:15 پر اسرائیلی فضائی حملوں کا مقابلہ کیا، اس شامی عہدہ دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ حملہ سمندر سے اور صوبہ طرطوس کے جنوب مغرب سے کیا گیا، تاہم دشمن کے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا جو حماۃ اور طرطوس شہروں کے ارد گرد گرنے والے تھے ۔
اس شامی عہدہ دار نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں دو افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ مادی نقصانات بھی ہوئے اور بعض علاقوں میں آگ لگ گئی،یاد رہے کہ جمعرات کی رات سانا نے کہا کہ حماۃ صوبے کے شہر میصاف کے ارد گرد کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس، جس کا دفتر لندن میں واقع ہے، نے اعلان کیا کہ یہ اسرائیلی حملہ 2022 میں شامی سرزمین پر 21 واں حملہ اور حماۃ صوبے پر تیسرا حملہ ہے، اس میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے فضائی دفاع نے صوبہ حماۃ میں میصاف کی فضا میں دشمن کے حملوں کا مقابلہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
پیپلز پارٹی کے بغیر بھی آگے بڑھیں گے:اپوزیشن
🗓️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے
مارچ
کیا ٹرمپ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لا سکیں گے؟
🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ
دسمبر
سعودی میڈیا کی نظرمیں بن فرحان کا دورہ تہران
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:عرب ذرائع نے اطلاع دی کہ تہران اور ریاض کے درمیان
جون
پاک فوج کا سربراہ ایسا انسان ہونا چاہیے جو ہر قسم کی تنقید، شک و شبہ اور غلطیوں سے پاک ہو
🗓️ 12 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فوج کا سربراہ
مئی
امریکہ نے کیا 170 ملین صارفین کے لیے TikTok کو فلٹر
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتی ہوئی
جنوری
انتہائی مطلوب بھارتی گینگسٹر کی سلمان خان کو دھمکی
🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں: کینیڈا میں مقیم بھارت کو انتہائی مطلوب گینگسٹر گولڈی برار
جون
تل ابیب کے جرائم کے خلاف عرب ممالک کی 400 دن کی ذلت آمیز خاموشی
🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ میں شہری دفاع کی تنظیم کے ترجمان محمود بصل
نومبر
پشاور دھماکا:دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
🗓️ 5 مارچ 2022پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں دھماکے کے باعث آج پورے شہر میں
مارچ