شام پر صیہونی حملوں کے مقاصد

شام

?️

سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ شام پر صیہونی حملے کے پس پردہ مقاصد اپنی حیثیت منوانا اور دہشتگردوں کی حمایت کرنا ہے۔
عسکری امور کے ماہرین نے غاصب صہیونی حکومت کے شام پر مسلسل حملات کے دلائل کا جائزہ لیا اور انہیں دہشتگردوں کی حمایت کا شاخسانہ قرار دیا،شام کے عسکری امور کے ماہر کمال جفا نے اس سلسلہ میں اظہارخیال کر تے ہوئے کہا کہ جس علاقے میں حملے ہوئے ہیں یہ عکار کا میدانی علاقہ کہلاتا ہے اور طرطوس کے جنوب میں واقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس جگہ حملہ کیا گیا ہے وہاں کسی قسم کا کوئی عسکری مرکز نہیں ہے اور فضائی دفاعی سسٹم اور ریڈار بھی ایکٹیو نہیں ہوئے، کمال جفا نے کہا کہ اس حملے کا مقصد روس کو پیغام بھیجنا یا شاید فضائی دفاعی سسٹم کے عکس العمل کو جانچنا، اس کے مقام کا تعین اور اگلے مراحل میں اسے نشانہ بنانے کے لئے اس کے سگنلز دریافت کرنا ہے۔

لبنانی عسکری اور اسٹریٹجک امور کے ماہر امین حطیط نے بھی اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا میری نظر میں اسرائیل کا یہ حملہ شام کے خلاف اسرائیل کے ان حملات کا تسلسل ہے جو دو مقاصد کے تحت انجام پاتے ہیں؛ پہلا یہ کہ اسرائیل اپنی حیثیت منوانا چاہتا ہے تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ اس نے میدان خالی کردیا ہے اور دوسرا مقصد دہشتگردوں کی حمایت کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے در حقیقت دہشتگردوں کی ہمت بڑھانے کے لئے ہیں کہ شامی افواج کے خلاف اپنے دہشتگردانہ حملے جاری رکھیں۔

قابل ذکر ہے کہ سانا نیوز نے آج صبح طرطوس کے جنوب میں واقع حمیدیہ کے علاقے میں غیر عسکری مراکز پر غاصب اسرائیل کی جانب سے نئے حملے کی خبر دی ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوئے۔

یہ ایسے میں ہے کہ جب اس سے قبل بھی اسرائیلیوں نے بارہا شام کے مختلف علاقوں منجملہ رہائشی علاقوں عسکری چڑھائی کی ہے۔ دمشق کی حکومت نے اب تک اقوام متحدہ کے حکام کو کئی خطوط میں شام پر صہیونی حملوں کے تسلسل کی روک تھام کے لئے تدابیر اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دمشق کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر حالیہ اسرائیلی حملے کی وجہ سے اس ائیر پورٹ کی تمام کاروائیاں معطل ہوگئی ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

قطر کا نیتن یاہو  کی اشتعال انگیز لفاظی پر شدید ردعمل

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:قطر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو  کے ان بیانات کی

نیتن یاہو کی کابینہ نازی ہے:صیہونی سابق وزیر جنگ

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:صیہونی سابق وزیر جنگ موشه یعلون نے نیتن یاہو پر نازی

حکومت کا نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، سمری تیار کر لی گئی

?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

چینی دوا ساز کمپنیوں کا پاکستان کے ساتھ اہم معاہدہ

?️ 2 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)کورنا وائرس کی بڑھتی لہر کو دیکھتے ہوئے ایک مقامی

کیا غزہ میں جنگ بندی ہونے والی ہے ؟روئٹرز کی رپورٹ

?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:روئٹرز نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن

نامعلوم ڈرون کی وجہ سے صیہونی ہوائی اڈے کی سرگرمیوں میں خلل

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ریاست کے بین

فلسطینیوں کے خون پر سجی افطار پارٹی

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان سفارتی تعلقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے