?️
سچ خبریں:شام کے لئے روس کے ایلچی نے آستانہ مذاکرات میں شام میں دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں سے سمجھوتہ کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق روس کے شہر سوچی میں آستانہ مذاکرات کے 15 ویں دور کے موقع پر شام کے لئے روسی صدر کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لیورینٹینوف نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے اور داعش یا حزب التحریر الشام (النصرہ فرنٹ) جیسے دہشتگرد گروہوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے آستانہ مذاکرات میں امریکی شرکت کے لئے درخواستیں ارسال کیں ، لیکن بدقسمتی سے واشنگٹن نے ان کو قبول نہیں کیا۔
روسی ایلچی نے مزید کہا کہ جنیوا میں شام کی آئینی کمیٹی واحد اتھارٹی ہے جو ملک کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرسکتی ہے،واضح رہے کہ آستانہ امن عمل کے تین اہم فریقوں کی حیثیت سے تینوں ممالک ، ایران ، روس اور ترکی نے ، آج (منگل) کو روس کے شہر سوچی میں ان ملاقاتوں کے 15 ویں دور کے مشترکہ انعقاد کا اعلان کیا،رپورٹ کے مطابق ، اجلاس ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جبکہ اس سے قبل 29 جنوری کو جنیوا میں منعقدہ آئینی کمیٹی کے بارے میں پانچویں دور کے مذاکرات کے ٹھوس نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں ۔
درایں اثنا اقوام متحدہ کے شام کے لئے خصوصی نمائندہ جییر پیڈرسن نے اس سلسلہ میں تشویش کا اظہار کیا،یادرہے کہ اس سلسلے میں نیز فریقین کے مابین ہونے والے مذاکرات کے نئے دور میں ، عراقی حکومت ماسکو کی سرکاری دعوت پر مذاکرات میں حصہ لینے والی ہے قابل ذکر ہے کہ آستانہ امن عمل کو تینوں ممالک ایران ، ترکی اور روس نے شام کی خانہ جنگی کا مستقل حل تلاش کرنے کے لئے شروع کیا تھا اور اس کا عمومی ایجنڈا آئین کے تین اہم محور ، اقتدار کی منتقلی ، سکیورٹی کے امور اور جنگی متاثرین کی بحالی پر مبنی طے کیا گیا ہے جس کا تینوں ممالک مطالعہ کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
موم بتی بُجھانے والی موبائل ایپ آگئی
?️ 25 فروری 2022نیویارک (سچ خبریں) سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے دن ترقی
فروری
سعودی اور اسرائیلی حکام کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی
ستمبر
نیتن یاہو نے گزشتہ برسوں میں ایرانی سائنسدانوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ برسوں میں پہلی بار ایرانی سائنسدانوں
جولائی
کیا چین امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکے گا ؟
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ نے آج منگل کو 29 اپریل کو
اپریل
شکر ہے ن لیگ والوں نے یہ نہیں کہا اقبال والا خواب نوازشریف نے دیکھا تھا، پرویزالہیٰ
?️ 9 جون 2025گجرات: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور
جون
نیٹو افواج میں الرٹ جاری
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:باخبر ذرائع نے بتایا کہ یوکرائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے
فروری
ٹرمپ کا کینیڈا کے خودمختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام پر ردعمل
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز کینیڈا کی جانب
جولائی
ایرانی سائنسداں کے قتل کے بارے میں برطانوی اخبار کا انکشاف
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:ایک برطانوی ہفتہ وارجریدے نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں خفیہ
فروری