?️
سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے دہشت گرد ادلب کے غیر متنازعہ علاقہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے آج (ہفتے کے روز) اعلان کیا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے دہشت گرد ادلب کے ر امن علاقہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا منصوبہ بنا رہے ہیں،روسی وزارت نے بتایا کہ ادلب کے غیر منتازعہ علاقہ میں دہشت گرد گروہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور شامی فوج پر الزام لگانے کے لئے نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
شام کے علاقے ہمییمیم میں روسی رابطہ سینٹر کے نائب سربراہ ، الیکژنڈر کارپوف نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کے ذریعہ ادلب کے مضافات ،جسر الشغور اور داما کے علاقوں میں زہریلے مادے لے جانے کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،روس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حمیدیم میں سفید ٹوپی والوں کی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافے کے مساوی ہے،روسی فوجی عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ دہشت گرد شام کو بدنام کرنے کے لئے اپنے جعلی متاثرین کی معلومات کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اسی طرح کے منظرناموں کو دہرا رہے ہیں جو سفید ٹوپی والے دہشتگردوں کی نگرانی میں ہوئے تھے۔
کارپوف نے مزید کہا کہ مبینہ کیمیائی حملوں کے لئے دہشت گردوں کی تیاری کی خبریں او پی سی ڈبلیو کے تنظیم میں شام کے حقوق پر پابندی لگانے کے غیر منصفانہ فیصلے ، خاص طور پر انہیں ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے غلط استعمال کے تناظر میں سامنےآئی ہیں،روس کی وزارت دفاع نے متعدد بار ادلب میں دہشت گرد گروہوں کو زہریلے مواد کی فراہمی کے لئے یورپین تربیت یافتہ ماہرین کی مدد سے چلائی جانے والی لیارٹریوں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے جو عام شہریوں کے خلاف کیمیائی حملے کرنے اور شام کی حکومت پر الزامات عائد کرنے کے لئے سفید ٹوپی کے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
مأرب میں سعودی اتحاد کے متعدد کمانڈر ہلاک
?️ 28 فروری 2021یمن کے صوبہ مأرب کی آزادی کی لڑائی میں سعودی جارحیت پسند
فروری
ٹرمپ انتظامیہ میں غنڈوں کی کابینہ
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: گزشتہ نومبر کے اوائل میں، امریکی صدارتی انتخابات سے
فروری
عرفان صدیقی سیاست کا وقار، تادیر یاد رکھا جائے گا۔ مریم نواز
?️ 10 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سینٹر عرفان صدیقی
نومبر
یورپی یونین: اسرائیل مغربی کنارے میں آباد کاروں پر تشدد بند کرے
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: مغربی کنارے پر صیہونی آباد کاروں کے مہلک حملوں کی
جون
ارجنٹائن کے چھپے ہوئے ڈالرز کے لیے جیویر ملی کی حکومت کا نیا منصوبہ
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: ارجنٹائن کے صدر جیویر ملی کی حکومت کی نئی پالیسی
مئی
مسلم لیگ (ن) کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخی کیلئے ریفرنس پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری
?️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی
اپریل
7 سے 9 لاکھ کیوسک پانی کے ممکنہ سیلاب کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ وزیراعلی سندھ
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت
ستمبر
بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فساد و فحشا کا اڈا؟
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی کارکن نے بغداد میں امریکی سفارت
اپریل