سچ خبریں: روئٹرز نے شام کے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ہونے والی بات چیت کا ایک اہم موضوع ترکی کے دو اڈوں کا قیام ہوگا۔
اسی مناسبت سے الجولانی کے دورہ ترکی کے دوران جو آج ہونے والا ہے، وہ اردگان کے ساتھ ترک فوج کی جانب سے شامی فوجیوں کی تربیت اور شام میں ترک فوج کے نئے اڈوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
شامی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اگر ان مذاکرات کے دوران دونوں فریق متفق ہو گئے تو ترکی کو کسی بھی حملے کی صورت میں شام کی فضائی حدود کا دفاع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
رائٹرز نے مزید کہا کہ آنکارا شام میں اڈے قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو ملک کے شمال مشرق میں کرد فورسز کے لیے ایک پیغام کے طور پر کام کرے گا۔