سچ خبریں:مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں دو امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔
العربیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد نے جمعرات کو اعلان کیا کہ شام میں دیر الزور کے قریب دو امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی اتحاد نے زور دیا کہ دیر الزور کے قریب "گرین ولیج” پر بالواسطہ حملے میں دو امریکی فوجی زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے ایک سیکورٹی ذرائع نے آج (جمعرات) کو اعلان کیا ہے کہ مشرقی شام میں العمر آئل فیلڈ میں امریکی اڈے کو کئی راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، ذرائع نے اسپوٹنک کو بتایا کہ ایک راکٹ حملے میں شام کے دیر الزور صوبے میں واقع العمر آئل فیلڈ میں بین الاقوامی اتحاد کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔
تاہم مقامی ذرائع نے اسپوٹنک کو بتایا کہ عمر آئل فیلڈ پر راکٹ حملے کے بعد امریکی اڈے میں آگ لگ گئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آج صبح نامعلوم افراد نے کیا، یاد رہے کہ رواں ماہ میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب عمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ حالیہ مہینوں میں کئی بار امریکی اڈوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔