شام میں امریکی اڈے پر حملہ

امریکی

🗓️

سچ خبریں:شامی ذرائع نے اس ملک میں واقع التنف کے علاقہ میں امریکی اڈے پر حملے کی اطلاع دی۔

النشرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے شام، اردن اور عراق کی سرحدی مثلث سے 55 کلومیٹر دور واقع التنف کے علاقے میں امریکی اڈے پر حملے کی خبر دی، ان ذرائع نے بتایا کہ یہ اڈہ ڈرون حملے کا نشانہ تھا، رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا ذرائع نے اعلان کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں امریکہ سے منسلک ملیشیا جسے فری سیرین آرمی (سابقہ جیش المغاویر) کے نام سے جانا جاتا ہے کو جانی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد امریکی فوج ہائی الرٹ ہو چکی ہے، دوسری جانب بعض ذرائع نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے المیادین چینل کو اطلاع دی کہ شام کے علاقہ التنف میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے اڈے کے اندر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ان ذرائع نے کہا کہ یہ آوازیں التنف بیس کے اندر واقع ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملے کی وجہ سے آئیں،تاہم اس حملے کی وجہ سے اس اڈے کے اندر امریکہ سے منسلک ملیشیا اور بین الاقوامی اتحاد کے عناصر کے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں درست معلومات نہیں ملی ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، بجلی پر 3.23 روپے فی یونٹ مستقل سرچارج لگانے کی منظوری

🗓️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کی

فلسطینیوں اور صہیونیوں کا جنگ بندی پر اتفاق

🗓️ 3 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا رپورٹس میں فلسطینی اور صیہونی فریقوں کے درمیان جنگ بندی

اسرائیلی حکومت شام کے 440 مربع کلومیٹر علاقے پر قابض 

🗓️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ

اسکاٹ لینڈ میں برطانوی شاہی نظام کے خلاف مظاہرہ

🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:اسکاٹ لینڈ کے ایڈن برگ چرچ جہاں ملکہ الزبتھ کا جنازہ

کورونا کے بڑھتے کیسز پر وزیراعظم عمران خان کا اظہار تشویش

🗓️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں کورونا وائرس

یاسمین راشد کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید

🗓️ 25 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلاول بھٹو

مزاحمتی تحریک فلسطینیوں کی ڈھال ہے:حماس

🗓️ 14 فروری 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غزہ کی پٹی میں

افغانستان میں تاجروں اور اہم لوگوں کی حفاظت کے لیے طالبان کا نیا فیصلہ

🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:طالبان کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت کے ترجمان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے